ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کےاعلیٰ عہدیدارکےمطابق آئی ایم ایف ادارےکی کارکردگی سےخوش ہے،منی بجٹ آئےگانہ ہی پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی لگنےکاکوئی امکان ہے۔
ڈان نیوزکی خبرکےمطابق ایف بی آرکےاعلیٰ عہدیدارنےنام ظاہرنہ کرنےکی شرط پربتایاکہ عالمی مالیاتی ادارہ ایف بی آرکی کارکردگی سےخوش ہے،کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا،ٹیکس ہدف بھی برقراررہےگا۔ پیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی بھی نہیں لگایاجائےگا۔
ایف بی آرعہدیدار نے بتایا کہ آئی ایم ایف کویکم جنوری 2025 سےزرعی آمدن پرٹیکس لگانےکی یقین دہانی کروائی گئی ہے،تاجردوست اسکیم میں ترامیم پر بات چیت ہورہی ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8فیصد سےبڑھ کر10.30 فیصد ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایارجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 6 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، آئندہ ماہ سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی کی توقع ہے، شرح سود میں کمی آنے سے بھی معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔