Home / ایف بی آرکوبڑےریونیوشارٹ فال کاسامنا؟

ایف بی آرکوبڑےریونیوشارٹ فال کاسامنا؟

FBR revenue shortfall

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اگست کیلئے100 ارب روپے سےزائد کےریونیوشارٹ فال کاسامناہے۔

معتبرذرائع کی خبرکےمطابق ریونیو بورڈ کا898 ارب روپےاکٹھاکرنےکاہدف تھا لیکن 30 اگست تک صرف ایک دن باقی رہ جانے کےبعد وہ صرف 790ارب روپےجمع ہوسکے۔

یہ 108 ارب روپے کے بڑے شارٹ فال کی عکاسی کرتا ہے، جو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ذریعے7 بلین ڈالر کے قرض کی قسط کی منظوری کو پیچیدہ بنا سکتا ہےاورہم سب جانتےہیں ان حالات میں آئی ایم ایف کاقرض ملک کے لیے انتہائی ضروری اور انتہائی ناگزیرہے۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ اگرریونیوشارٹ فال کوپورانہ کیاجاسکاتو حکومت کو منی بجٹ لانے کا مشورہ دیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے شارٹ فال کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

income tax return file's last date

انکم ٹیکس گوشوارےجمع نہ کرانےوالوں کی خیرنہیں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں ٹیکس جمع کرانےوالےادارےایف بی آرنےاعلان کیاہےکہ انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانےکی …