Home / عمران،بشریٰ بی بی بریت کی درخواستیں مسترد

عمران،بشریٰ بی بی بریت کی درخواستیں مسترد

tosha khana 2 case

ویب ڈیسک ۔۔ توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد۔ فردجرم 18نومبرکوعائدکی جائےگی۔

کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔

احتساب عدالت نے بریت کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اوربشریٰ بی بی کی درخواستیں مستردکرتےہوئےخارج کردیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیاگیا۔ توشہ خانہ ٹوکیس میں نیب نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کو13 جولائی 2024 کو گرفتار کیا۔

نیب ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے،تحائف کم قیمت پرحاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کردئیے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …