Home / پاکستان پھرایشین ٹائیگربنےگا: نوازشریف

پاکستان پھرایشین ٹائیگربنےگا: نوازشریف

Nawaz Sharif London address

ویب ڈیسک ۔۔ نواز شریف نےامیدظاہرکی ہےکہ انشا اللہ پاکستان دوبارہ ایشین ٹائیگر بنے گا۔ انہوں نےکہاپاکستان ہمیشہ ن لگی کی حکومت میں ترقی کرتاہے۔

لندن کے نجی ہوٹل میں پارٹی ورکرزسے خطاب کرتےہوئےنوازشریف کاکہناتھاپاکستان ترقی کی راہ پرگامزن،معیشت بہتراورملک آگےبڑھ رہاہےجبکہ گروتھ ریٹ پہلےسےبہترہواہے۔ ترقی میں خلل نہ ڈالا جاتا تو اب تک پاکستان ایشیئن ٹائیگربن چکاہوتا۔

مسلم لیگ ن کےصدرنے کہاپاکستان کواپنے ذاتی اورچھوٹے مفادات کیلیےنقصان پہنچایاگیا،ملک کوداؤ پر لگایا گیا، ترقی کرتے پاکستان میں وزیراعظم کواٹھاکرگھربھیج دیاگیا۔ یہ فیصلے ملک کیلیے نہیں اپنی ذات کیلیےکیے گئے، اپنےگریبان میں جھانکیں،ملک کی تباہی کےذمہ دارآپ ہیں،ایسےفیصلےکرکےملک کا ستیاناس کردیا۔

نواز شریف نےلندن میں خواجہ آصف کےساتھ نامناسب سلوک کی مذمت کرتےہوئےکہاان کےنصیب میں یہی ہے کہ گاڑیوں کےپیچھےلگیں اورنعرےلگائیں،ان کو یہی تربیت دی گئی ہے۔

قائدن لیگ نےنام لئےبغیر سوال اٹھایا کہ آپ کی پارٹی کو پاورمیں لایا گیالیکن آپ نےکیاکارکردگی دکھائی؟ بلین ٹری سونامی،50 لاکھ گھراورڈیم کہاں ہیں؟ کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس پرفخرکرسکیں۔

نواز شریف نے کہایہ قوم کو بدتمیزی، بدتہذیبی والا کلچردینے آئے تھے،اچھا ہوا ان (پی ٹی آئی) سے جان چھوٹ گئی، وہ اسی طرح نعرےلگاتےرہیں گےاورہم ملک کی خدمت کرتےرہیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Rana Sanaullah reaction on Mohsin Naqvi statement on Geo TV program Aj Shahzeb Khanzada ke Sath

نوازشریف نےمحسن نقوی کوجواب دینےسےروک دیا

Tuesday, 4 August 2026 | Web Desk راناثنااللہ کہتےہیں نوازشریف نےمحسن نقوی کےبیان پرردعمل دینےسےمنع …