ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے24نومبرکےاحتجاج کی کال واپس لینےکیلئے4 مطالبات پیش کردئیے۔
پہلامطالبہ ۔۔ 26ویں آئینی ترمیم کوختم کیاجائے۔
دوسرا مطالبہ — آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیاجائے۔
تیسرا مطالبہ — چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس دیاجائے۔
چوتھا مطالبہ — ٹرائل کےبغیرقید سیاسی اسیروں کورہاکیاجائے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی فائنل کال دی تھی۔ مذاکرات کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔
کمیٹی احتجاج لیڈ کرے گی اوراسےمذاکرات کرنے اوراحتجاج ختم کرنے کا بھی اختیارحاصل ہے،جوبھی مذاکرات کرنا چاہے گا،کمیٹی اس سےبات کرےگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق بھرپوراحتجاج ہوگا، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین قافلوں کو لیڈ کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک واپس نہیں آئیں گے۔