Home / پی ٹی آئی کےاحتجاج سےحکومت کوکوئی خطرنہیں: خواجہ آصف

پی ٹی آئی کےاحتجاج سےحکومت کوکوئی خطرنہیں: خواجہ آصف

PTI protest no threat; Khawaja Asif

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی کےاحتجاج سےتھوڑابہت اثرضرورپڑےگالیکن حکومت کواس سےکوئی خطرہ نہیں ، اس سےپہلےہونےوالےاحتجاج بھی نوراکشتی تھے۔

ان خیالات کااظہاروزیردفاع خواجہ آصف نےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں کیا۔ انہوں نےکہاعلی امین گنڈاپوراس سےپہلےہونےوالےدونوں احتجاجوں میں بانی پی ٹی آئی کی مرضی سےغائب ہوئےکیونکہ ایسانہ ہوتاتواب تک شورمچ گیاہوتا۔

خواجہ آصف نےکہاپنجاب کےلیڈرتوخیبرپختونخوامیں چھپےہوئےہیں،انہوں نےپنجاب سےکونسی تحریک چلانی ہے؟ ان کےتمام رہنماکسی نہ کسی طرح کمپرومائزڈہیں ۔ یہ تووہ ہیں جنہوں نےاپنےسینیٹرکوپیسےلےکرگرفتارکروایا۔ یہ کوئی بھی کام فری میں نہیں کرتے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …