Home / کون ہےجوبھارتی ٹیم کوپاکستان بلاسکتاہے؟

کون ہےجوبھارتی ٹیم کوپاکستان بلاسکتاہے؟

How Indian cricket team can come to Pakistan?

ویب ڈیسک ۔۔ سب جانتےہیں بھارت باضابطہ طورپرچیمپئنزٹرافی کیلئےاپنی ٹیم پاکستان بھیجنےسےانکارکرچکاہےاورلگ بھگ یہ طےہےکہ اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی ۔ تاہم اس کےباوجودکسی کویقین ہےکہ کوئی ہےجواس ساری صورتحال کویکسربدل سکتاہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں ہونے جا رہی ہےاورایونٹ کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ بھارت حسب توقع سیکیورٹی کا بہانہ بنا کرایونٹ میں شرکت سے صاف انکار کر چکا ہے۔ بھارت نےچیمپئنزٹرافی کیلئےپاکستان کےساتھ اپنےمیچزکوکسی اورملک میں کرانےپرزوردیاہےلیکن پاکستان بھی ڈٹ گیاہےکہ یاتوبھارت چیمپئنزٹرافی کھیلنےپاکستان آئےیاپھرآئندہ کبھی اس سےکوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔

اس قسم کی صورتحال میں ایک بھارتی صحافی نےامیدکی کرن دکھائی ہے۔ ناموربھارتی صحافی ایل پی کےساہی نےٹیم انڈیا کے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کےلئے ایک آپشن بتایاہےجس سےانہیں لگتاہےکہ شایدبھارت پاکستان آجائے۔

بھارتی صحافی کاکہناہےکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کرکٹ کےشوقین اورپاکستان کےسابق وزیراعظم نوازشریف کوبھی کرکٹ سےبہت لگاوہے۔ دونوں رہنماوں میں بہت اچھےتعلقات ہیں اورمودی مریم نوازکی بیٹی کی شادی میں شرکت کیلئےرائیونڈبھی آچکےہیں۔

ایل پی کےساہی کہتےہیں اگرنوازشریف ایک بارمودی جی کوفون کرکےٹیم پاکستان بھیجنےکیلئےکہیں توبرف پگھل سکتی ہے۔

پاکستان دشمنی میں کھیل سےکھلواڑ

پچھلےدنوں میڈیاکےتوسط سےیہ خبربھی سامنےآئی کہ بھارت نےپاکستان میں ہونےوالےچیمپئنزٹرافی کوخراب کرنےکی ٹھان لی ہےاوراس مقصدکیلئےوہ مسلسل آئی سی سی پردباوڈال کرایونٹ کوکہیں اورمنتقل کرواناچاہتاہے۔ یہی نہیں دوسری کرکٹ ٹیموں سےبھی کہاجارہاہےکہ وہ سکیورٹی کابہانہ بناکرپاکستان آنےسےانکارکردیں۔ ایساکرنےپران ٹیموں کوآئی پی ایل کھلانےکالالچ دیاجارہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

champions trophy 2025 hybrid model

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی …