Home / پاکستان نہ جانےکی ٹھوس وجوہات بتائیں: آئی سی سی کابھارت سےمطالبہ

پاکستان نہ جانےکی ٹھوس وجوہات بتائیں: آئی سی سی کابھارت سےمطالبہ

ICC demands legitimate reasons from BCCCI for boycotting Champions Trophy in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کر لیں۔

ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈنےآئی سی سی سےکہاتھاکہ بھارت پاکستان نہیں آناچاہتاتونہ آنےکی وجوہات کولکھ کردے،کیونکہ بھارت نےآئی سی سی کوپاکستان نہ جانےکیلئےزبانی طورپرکہاتھا۔

اب سامنےآنےوالی خبروں کےمطابق بھارت کی طرف سےتحریری جواب ملنےپرپاکستان بھارتی بورڈسےٹھوس وجوہات کامطالبہ کرسکتاہے۔

کہاجارہاہےکہ بی سی سی آئی کوپاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی اورآئی سی سی کو ان وجوہات کی روشنی میں کوئی حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔ ذرائع کےمطابق وجوہات ٹھوس نہ ہوئیں توبھارت کوپاکستان جانےکیلئےکہاجائےگا،بھارت نہ ماناتوچیمپئنزٹرافی میں بھارت کی جگہ کسی اورٹیم کوشامل کیاجاسکتاہے۔

ایک اندازےکےمطابق بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور اسپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے۔ اسی طرح پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرزہے۔

یہ بھی چیک کریں

champions trophy 2025 hybrid model

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی …