ویب ڈیسک ۔۔ پاک فوج نےایک بارپھرپاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان سےمذاکرات سےانکارکردیااورصاف کہہ دیاکہ بانی پی ٹی آئی سےکسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی۔
برطانوی اخباردی گارڈین میں شائع خبرکےمطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سےفوجی قیادت کےساتھ بات چیت پررضامندی ظاہرکرنےکےبعدسینیئرفوجی ذرائع نےبرطانوی جریدے سےبات کرتےہوئے کہاکہ فوج بانی پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات یامعاہدہ کرنےکاکوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
گارڈین کی رپورٹ کےمطابق بانی پی ٹی آئی چند ماہ سےفوج کےساتھ بات چیت کیلئےتیارہیں اورانہوں نےغیرمشروط مذاکرات کی پیشکش کےذریعےاپنی رہائی کیلئےفوج سےڈیل کی کوشش کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ قانونی ٹیم کےذریعے گارڈین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں بانی نےکہاکہ جیل جانے کے بعد فوج سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی لیکن وہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کرنےسےانکارنہیں کریں گے۔
عمران خان کامزیدکہنا تھاکہ فوج کے ساتھ بات چیت اصولوں اور عوامی مفاد میں ہو گی نہ کہ کسی ذاتی فائدے کیلئے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ وہ اصولوں پرسمجھوتا کرنےکےبجائےجیل میں زندگی گزارناپسند کریں گے۔
فوجی عدالت میں اپنےخلاف مقدمہ چلانےکےمعاملےکومضحکہ خیزقراردیتےہوئےان کاکہنا تھاکہ فوجی عدالت میں سویلین پرمقدمہ چلانے کی وجہ صرف یہ ہےکہ کوئی دوسری عدالت مجھےمجرم نہیں ٹھہرائےگی۔