Home / بڑےپاکستانی گروپ نےپی آئی اےکیلئےبڑی بولی لگادی

بڑےپاکستانی گروپ نےپی آئی اےکیلئےبڑی بولی لگادی

Al Nihang Group gives big offer for PIA

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) خریدنےکیلئےبیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش کردی ۔ ڈان نیوزکےمطابق النہانگ گروپ نے قومی ایئرلائن کےذمے250 ارب روپےادا کرنے پربھی آمادگی ظاہرکردی۔

النہانگ گروپ کی جانب سےیقین دہانی کرائی گئی ہےکہ پی آئی اے ملازمین کی نہ صرف چھانٹی نہیں کی جائےگی بلکہ تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے 100 فیصد اضافہ بھی کیاجائےگا۔

پاکستانی کاروباری گروپ نےپی آئی اےکیلئےبہترین بزنس پلان ، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔النہانگ گروپ کےپیکیج میں قومی ائرلائن کو دیگرائرلائنز کے لئےانجینئرنگ اورمینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔

النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل پیشکش ارسال کردی ۔

حکومت کو کو گزشتہ ماہ 31 اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، پی آئی اے کے 60 فیصدحصص کی خریداری کیلئےپچاسی ارب کی بولی کی خواہاں وزارت نجکاری کوواحدبولی دہندہ کاروباری گروپ بلیوورلڈسٹی کی جانب سےصرف دس ارب روپے کی بولی موصول ہوئی،جس کے بعد نجکاری کا عمل روک دیا گیا تھا۔

بعدمیں بلیو ورلڈ سٹی نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے حکومت کو 30 سے 85 ارب روپے دینے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی تھی۔ چیئرمین بلیوورلڈسٹی سعدنذیرنےایک پروگرام میں بات کرتےہوئےکہاکہ ہم پچاسی ارب بھی دینےکوتیارہیں لیکن حکومت ہم سےبات کرےاورشرائط کونرم کیاجائے۔

یہ بھی چیک کریں

IMF satisfied with FBR

آئی ایم ایف خوش،کوئی منی بجٹ نہیں آرہا

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کےاعلیٰ عہدیدارکےمطابق آئی ایم ایف ادارےکی …