Home / ٹرمپ عمران خان کیلئےکال نہیں کرینگے: خواجہ آصف

ٹرمپ عمران خان کیلئےکال نہیں کرینگے: خواجہ آصف

Trump won't call for Imran Khan; Khawaja Asif

ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےوزیردفاع خواجہ آصف کااہم بیان ۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پراپنےپیغام میں خواجہ آصف نےکہاکچھ لوگوں کاخیال ہےامریکہ سےایک کال آئےگی اوربانی پی ٹی آئی کوکال کرنےوالوں کےحوالےکردیاجائےگا،کیونکہ پاکستان میں کال کرنےوالوں کوانکارکی جرآت نہیں۔

خواجہ آصف نے28مئی 1998کےایٹمی دھماکوں کاحوالہ دیا۔ کہااس وقت کےوزیراعظم نوازشریف کوامریکی صدرکلنٹن نےایمٹی دھماکےنہ کرنےکےبدلےپانچ ارب ڈالرکی پیشکش کی ۔ نوازشریف نےنہ صرف انکارکردیابلکہ بھارت کےپانچ دھماکوں کےمقابلےمیں چھ ایٹمی دھماکےکئے۔ مشرف کوامریکہ سےکال آئی تووہ لیٹ گیااورحکم کی تعمیل کی۔

خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ اس قسم کےبیانات دینےوالےنوازشریف کےانکارمیں ان کےساتھ تھےاورجب مشرف نےاقرارکیاتواس کی ہاں میں ہاں ملانےلگے۔

وزیر دفاع نےکہاہمیں نہیں لگتا ڈونلڈ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے کہیں گے، ایک شخص کی خاطر کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، جو پاکستان سےزیادہ مضبوط ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …