Home / ٹیکساس اسمبلی کےپاکستانی رکن کااعزاز

ٹیکساس اسمبلی کےپاکستانی رکن کااعزاز

Salmaan Bhojani reelected in Texas Assembly

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی نژادامریکی سلمان بھوجانی دوسری بارٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کےرکن منتخب ہوگئے۔ بطورڈیموکریٹک امیدوارسلمان بھوجانی دوسری باریہ انتخابات جیتنےمیں کامیاب ہوئےلیکن اس مرتبہ انہیں یہ انتخاب بلامقابلہ جیتنےکااعزازحاصل ہوا۔

کراچی سےتعلق رکھنےوالےسلمان بھوجانی یونیورسٹی آف ٹیکساس،ڈیلاس کے گریجویٹ ہیں اورانہوں نے سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ اٹارنی اورسٹی کونسل کے رکن بھی رہ چکےہیں۔

سلمان بھوجانی نےاپنے پہلے دورمیں جن امورپرقانون سازکرائی ان میں سے ایک بل میں ریاست کے ری پبلکن گورنرگریگ ایبٹ سے مطالبہ کیا گیاکہ غزہ جنگ بندی کے لیے تمام تر وسائل اختیار کیے جائیں۔ صحت کی سہولتوں میں اضافےاورریٹیل چوری سے متعلق کئی دیگرامورپربھی قانون سازی سلمان بھوجانی کی کوششوں سےممکن ہوئی۔

سلمان بھوجانی کہتے ہیں لوگوں کو یہ جاننا چاہیے کہ ووٹ انکی طاقت ہے جس سے وہ اپنی ریاست اور علاقے میں اپنے پسند کی قانون سازی کراسکتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Bashar al Asad flees

شام میں اسدخاندان کےاقتدارکاسورج غروب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ شام میں نصف صدی بعداسدخاندان کےاقتدارکاسورج غروب ہوگیا۔ تحریرالشام نامی تنظیم کےباغیوں …