Home / آرمی چیف کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

آرمی چیف کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

Gen Asim Munir met Saudi Crown Prince

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات۔ شاہی محل آمدپرآرمی چیف کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اورسکیورٹی تعاون پربات چیت کےعلاوہ دوطرفہ تعلقات کوبڑھانےکی حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے پاکستان کےلیے مستقل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور خطے کے امن و استحکام میں سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالارسعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملےاوردفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کی سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العتیبی، رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف ائیر چیف مارشل فیاض بن حمید اور چیف آف رائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

یہ بھی چیک کریں

Defence Minister of Pakistan Khawaja Asif reaction on Mohsin Naqvi statement

میری نقوی صاحب جتنی اوقات نہیں: خواجہ آصف

Monday, 3 August 2026 | Web Desk وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں محسن نقوی نےسسٹم کےفیل …