مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججزکی مراعات میں بڑااضافہ کردیا۔۔
قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی کی منظوری سے جاری صدارتی ترمیمی حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کا ہاؤس رینٹ اڑسٹھ ہزار روپے سے بڑھا کر تین لاکھ پچاس ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ جوڈیشل الاونس چار لاکھ اٹھائیس ہزار چالیس روپے سے بڑھا کر گیارہ لاکھ اکسٹھ ہزار ایک سوتریسٹھ روپے کردیا گیا ہے۔
اسی طرح ہائیکورٹ ججزکاہاؤس رینٹ بھی پینسٹھ ہزارسےبڑھاکرساڑھےتین لاکھ روپےجبکہ جوڈیشل الاؤنس تین لاکھ بیالیس ہزارسےبڑھاکردس لاکھ نوےہزارروپےکردیاگیاہے۔
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اس وقت سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد سترہ ہے جبکہ پارلیمان کی جانب سے حال ہی میں پاس کیے گئے قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی مجموعی تعداد چونتیس کردی گئی ہے تاہم ابھی تک دیگر سترہ نشستوں پر ججز کی تقرری باقی ہے۔