Home / چیف جسٹس کازیرالتواٹیکس کیسزپراظہارتشویش

چیف جسٹس کازیرالتواٹیکس کیسزپراظہارتشویش

Chief Justice Yahya Afridi on pending tax cases

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں ستانوے ارب روپےکے ٹیکس کیس زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔چیف جسٹس کی زیرصدارت زیرالتوا ٹیکس کیس سےمتعلق اجلاس ہوا۔

اعلامیےکے مطابق اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز نے شرکت کی۔

اعلامیےکے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں ستانوے ارب روپےکے ٹیکس کیس زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اورطویل عرصے سے زیرالتوا ٹیکس سے متعلق کیس نمٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ، ایف بی آر حکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی زیر التوا ٹیکس کیس جلد نمٹانے سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …