Home / کوئی ملک قرض اورڈیپازٹ رول اوورکیلئےتیارنہیں: وزیرخزانہ

کوئی ملک قرض اورڈیپازٹ رول اوورکیلئےتیارنہیں: وزیرخزانہ

economy suffers due to protests

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کہتےہیں کوئی بھی ملک ڈیپازٹ یاقرض کورول اوورکرنے کوتیارنہیں البتہ چین اورسعودی سمیت کچھ ممالک سرمایہ کاری چاہتےہیں۔

اسلام آباد میں لٹریچرفیسٹیول سےخطاب کرتے ہوئےوزیرخزانہ نےکہاحکومت کاکام صرف پالیسی دینا ہے، کاروبارچلانانجی شعبےکاکام ہے،ملک عطیات سے نہیں چلتے ٹیکسزپرچلتے ہیں،ہرکسی کوٹیکس دیناہوگا۔

وزیرخزانہ نے کہاحکومتی ملکیتی اداروں کی کئی سال پہلےنجکاری ہوجاناچاہیے تھی،پی آئی اےکی نجکاری نہ ہونابہت بڑاسیٹ بیک ہے۔حکومت مزیدپی آئی اےکابوجھ نہیں اٹھاسکتی ۔ ہم پی آئی اےکی دوبارہ نجکاری کریں گے۔

محمداورنگزیب نےمزیدکہاایف بی آرکی بطورادارہ ساکھ اوراعتمادبحال کرناہے،اینڈٹواینڈڈیجیٹائزیشن کیلئے ٹیکنالوجی پر فوکس ہے،بطورتنخواہ دارمیں بھی بغیر ایڈوائزر کے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کر سکتا، ڈیجیٹلائزیشن میں آگے بڑھ رہے ہیں، لیکیج بند کریں گے۔ری فنڈز میں رشوت اورکرپشن والاکام بند کرنا ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے صحافی کے منی بجٹ سے متعلق سوال کاجواب دینے سے گریز کرتےہوئےکہا خاطرجمع رکھیں،اللہ خیرکرےگا۔ کرنسی مستحکم اورزرمبادلہ ذخائرمیں استحکام آیا۔مارچ جون تک زرمبادلہ ذخائر3 ماہ کی درآمدات کےمساوی ہوجائیں گے۔ملک میں مہنگائی میں کمی آئی جس کافائدہ عام آدمی کوپہنچناچاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

IMF satisfied with FBR

آئی ایم ایف خوش،کوئی منی بجٹ نہیں آرہا

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کےاعلیٰ عہدیدارکےمطابق آئی ایم ایف ادارےکی …