Home / تجارتی خسارہ دگنا،معیشت کیلئےخطرےکی گھنٹی

تجارتی خسارہ دگنا،معیشت کیلئےخطرےکی گھنٹی

Pakistan's trade deficit

ویب ڈیسک — حکومتی اعدادوشمارکےمطابق پاکستان کاتجارتی خسارہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کےدوران دوگنا ہوکر24.79بلین ڈالرہوگیا، جس کی بنیادی وجہ درآمدات میں سال بہ سال ہونےوالا63 فیصداضافہ ہے۔

جولائی تادسمبرکی مدت کےاعداد و شمارکےمطابق درآمدات ایک سال پہلے24.47بلین ڈالر سےبڑھ کر39.91 بلین ڈالرتک پہنچ گئیں۔

اس کے برعکس جولائی سےدسمبر کے دوران برآمدات بھی ایک سال پہلے کی مدت کےمقابلے میں 25فیصدبڑھ کر15.13 بلین ڈالرتک پہنچ گئیں۔

ریسرچ فرم عارف حبیب لمیٹڈ کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں، درآمدات 6.9 بلین ڈالررہیں، جو ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے مقابلے میں 38 فیصدزیادہ تھیں۔ تاہم، ماہانہ بنیادوں پر یہ تعداد 13فیصد کم تھی، کیونکہ نومبر کے دوران درآمدات 7.93بلین ڈالرریکارڈ کی گئیں۔

دسمبر میں برآمدات سال بہ سال 17 فیصد بڑھ کر 2.76 بلین ڈالر ہوگئیں لیکن نومبر میں 2.9 بلین ڈالر سے ماہانہ 5 فیصد کم ہوگئیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نےدسمبرکےدوران درآمدات میں تقریباً1ارب ڈالرکی ماہانہ کمی کاحوالہ دیتےہوئے ٹویٹ میں بتایا کہ ابتدائی اشارئیے یہ ہیں کہ درآمدات میں اضافہ کم ہونا شروع ہو گیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

whatsapp new group chat feature

بتیس (32)لوگ ایک ساتھ کال پر – واٹس ایپ کانیافیچر

ویب ڈیسک ۔۔ واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےجلدایک زبردست فیچرلانچ کرنےجارہاہےجس کےذریعےآپ دوستوں کو صرف ایک …