Home / منی بجٹ پاس ہونےمیں تاخیر:نجمی سیٹھی کی چڑیابڑی خبرلےآئی

منی بجٹ پاس ہونےمیں تاخیر:نجمی سیٹھی کی چڑیابڑی خبرلےآئی

Najam Sethi analysis on 4 PMLN leaders meeting with establishment

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملک کےمعروف سینئرصحافی اوراینکرنجم سیٹھی کہتےہیں نوازشریف جلدوطن واپس نہیں آئیں گے۔24نیوزپرنجم سیٹھی شومیں بات کرتےہوئےان کاکہناتھاکہ حکومت کےنوازشریف کولندن سےواپس لانےکےدعوےدرست نہیں۔

نوازشریف اس وقت تک واپس نہیں آئیں گےجب تک ڈاکٹرزانہیں سفرکرنےکیلئےکلئیرنس نہ دےدیں ۔ دوسری بات یہ کہ کیاشہبازشریف نوازشریف کی واپسی کی گارنٹی پوری نہ ہونےپرجیل جائیں گے؟ اس سوال کاجواب یہ ہےکہاشہبازشریف نےجوگارنٹی دی تھی اس میں کہیں یہ نہیں لکھاکہ اگرنوازشریف واپس نہیں آتےتوسزاکیاہوگی؟ حکومت پراپیگنڈہ کرکےشہبازشریف کودباومیں لانےکی کوشش کرےگی لیکن حکومت کی یہ کوشش بھی نوازشریف کوواپس لانےمیں کامیاب نہیں ہوسکےگی۔ جہاں تک نوازشریف کاتعلق ہےتوعدالت نےتوپہلےہی انہیں اشتہاری قراردےدیاہے،اس لئےاب تونوازشریف خودہی واپس آئیں گے۔

حکومت نوازشریف کی واپسی پرکئی پینترےبدل رہی ہے۔ پہلےکہاانہیں انٹرپول کےذریعےلائیں گے،پھرکہاکہ برطانیہ سےحوالگی ملزمان کامعاہدہ ہونےہی والاہےاوراب کہہ رہےکہ شہبازشریف کوجیل میں ڈلوائیں گےلیکن یہ والاحربہ بھی چلنےوالانہیں۔ حکومت کی کوشش ہےکہ یاتوشہبازشریف کوجیل میں ڈال دیں یاوہ نوازشریف کولینےکےبہانےباہرچلےجائیں تاکہ وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتمادکامیاب نہ ہونےپائے۔

عمران خان کی رخصتی کافیصلہ ہوگیا؛نجم سیٹھی کابڑادعویٰ

اس وقت اسٹیبلشمنٹ کی پی ڈی ایم سےبات چیت کی چہ میگوئیاں ہورہی ہیں لیکن بات آگےنہیں بڑھ رہی۔ کہاجارہاہےکہ دولوگ آمنےسامنےبیٹھ کرایک دوسرےکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربیٹھےہیں اورانتظارمیں ہیں کہ پہلےکون پلکیں جھپکتاہے؟ پی ڈی ایم کےلانگ مارچ کی تاریخ اسی لئےآگےکی گئی ہےکہ شایداس سےپہلےکچھ انڈرسٹینڈنگ ہوجائے۔

حکومت منی بجٹ اورسٹیٹ بنک سےمتعلق بل پاس کرانےمیں جان بوجھ کرتاخیری حربےاستعمال کررہی ہےکیونکہ یہ بل حکومت سےزیادہ ریاست کےمفادمیں ہیں لیکن ان کےپاس ہونےسےگالیاں حکومت کوپڑیں گی۔ حالانکہ پارلیمنٹ میں اکثریت ہوتےہوئےان بلوں کاایک ہی دن میں پاس کروالیناحکومت کیلئےکوئی مسئلہ نہیں۔چڑیاکےمطابق عمران خان سمجھتےہیں کہ اگریہ بل پاس ہوگئےتوہوسکتاہےکہ ہماری ضرورت ہی نہ رہے؟

انہوں نےکہاکہ مریم نوازکےکیس کےحوالےسےاسلام آبادہائیکورٹ سےممکن ہےکوئی اہم خبرایک دوسماعتوں کےدوران مل جائے۔

سال 2022:عمران خان کاجاناٹھہرگیا:نجومی

فارن فنڈنگ کیس
نجم سیٹھی کےبقول فارن فنڈنگ ایک اوپن اینڈشٹ کیس ہےلیکن الیکشن کمیشن اشارےکےبغیرکوئی فیصلہ نہیں کرینگے۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Nawaz acquittal in Avenfield reference

ایون فیلڈریفرنس ختم ۔۔ مریم نوازبری

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کیلئےبڑاریلیف ۔ اسلام آبادہائیکورٹ نےایون فیلڈریفرنس میں مریم نوازاوران …