Home / سال 2022:عمران خان کاجاناٹھہرگیا:نجومی

سال 2022:عمران خان کاجاناٹھہرگیا:نجومی

2022 for nawaz sharif and imran khan

ویب ڈیسک ۔۔ دنیابھرمیں سال 2022کاآغازہوچکاہےاورنئےسال کےحوالےسےماہرین علم نجوم نےکچھ تہلکہ خیزپیشنگوئیاں کی ہیں جن کاتعلق وزیراعظم عمران خان اورسابق وزیراعظم نوازشریف سےہے۔

معروف نجومی ہمایوں محبوب نےدعویٰ کیاہےکہ نیاسال عمران خان کیلئےمشکلات سےبھرپورہوگا،ان کاوزیراعظم رہناکسی معجزےسےکم نہیں ہوگا۔ ہمایوں محبوب کےمطابق 2022میں سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان میں ہونگے۔

انہوں نےکہاکہ رواں سال ن لیگ کا گرہ کھلتا ہوا نظرآرہا ہے، اسی سال شہباز شریف یا کسی ن لیگی کو اہم عہدے پر دیکھ رہا ہوں جبکہ عمران خان کیلئےیہ سال مشکلات سےبھرپورہوگالیکن اگروہ گھرگئےتوقانونی طریقےسےجائیں گے۔

سید انتظارحسین زنجانی کی پیشنگوئی بھی ہمایوں محبوب کی بات کی تائیدکرتی ہے۔ سیدانتظارزنجانی کےمطابق یہ سال وزیراعظم عمران خان کیلئےخطرناک ہوسکتا ہے،ان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کے امکانات بھی موجودہیں۔

اس سال گلیشئرپگھلیں گے،پانی بہت زیادہ آئےگا، جنگ و جدل کےامکانات ہیں۔ آئین میں تبدیلیاں بھی دکھائی دے رہی ہیں، زیردست،بالادست اوربالادست زیردست ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر آمنہ طیبہ کاکہناہےاس سال مئی تک مشکلات نظر آرہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کاسمیٹک وعدے کیے جائیں گے،
اچھی پالیسیاں بنائی جائیں گی مگرڈلیوری صفر ہوگی،لوگوں کی بےچینی میں اضافہ ہوگا،قوت خرید مزید کم ہوجائے گی، بے روزگاری میں اضافے کے امکانات غالب ہیں۔

عمران خان کی رخصتی کافیصلہ ہوگیا؛نجم سیٹھی کابڑادعویٰ

سیدمصورعلی زنجانی کہتےہیں 2022ءکاعالمی آزمائش کا سال ہے۔ عالمی جنگ کے خطرات منڈلارہےہیں۔ امریکا، برطانیہ اوربڑے ایشائی ممالک کے اتحادکوخطرات لاحق ہوسکتےہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Asif Ali Zardari

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی،زرداری کوٹاسک مل گیا

ویب ڈیسک ۔۔ میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی ایک خبرکےمطابق آرمی چیف کی تعیناتی کاعمل مکمل ہوتےہی حکمران اتحادپنجاب …