ویب ڈیسک ۔۔ دنیابھرمیں نیٹ فلکس دیکھنےوالےلاکھوں لوگ جنوبی کوریاکےسوپرڈوپرہٹ سیزن "سکوئیڈگیم”کےدوسرےسیزن کےمنتظرہیں۔ ایسےہی چاہنےوالوں کیلئےزبردست نیوزہے۔
خبریہ ہےکہ سکوئیڈگیم کےمصنف اورڈائریکٹرڈونگ ہیوک نےاعلان کیاہےکہ وہ سکوئیڈگیم کادوسرااورتیسراسیزن بھی بنائیں گے۔
کورین براڈکاسٹرکےبی ایس کوانٹرویودیتےہوئےڈونگ ہیوک کاکہناتھاکہ وہ نیٹ فلکس کی انتظامیہ سےسکوئیڈگیم کےسیزن ٹواورتھری کےحوالےسےبات چیت کررہےہیں اورجلدکسی نتیجےپرپہنچ جائیں گے۔ ڈونگ ہیوک کےایک اوربیان کےمطابق وہ اپنی مشہورزمانہ سیریزکیلئےطویل منصوبہ بندی میں مصروف ہیں تاہم ابھی کچھ بھی حتمی طورپرنہیں کہہ سکتے۔
ڈونگ ہیوک کہتےہیں کہ وہ دوسرےسیزن میں کہانی کافوکس ایک سابق پولیس افسرکوبنائیں گےجوکہ اس وقت کہانی کامرکزی کردارہےاوراب تک کی تمام گیم میں فاتح رہاہے۔ انہوں نےکہاکہ وہ دوسرےسیزن میں پولیس کےکچھ ایسےمسائل کوفوکس کرناچاہتےہیں جوصرف کوریامیں نہیں ان کاتعلق پوری دنیاکی پولیس سےہے۔
واضح کہ نیٹ فلکس سکوئیڈگیم سےاب تک 900ملین ڈالرکماچکاہےجبکہ اس سیریزکےبنانےمیں 21ملین ڈالرخرچ ہوئےہونگے۔
یادرہےکہ ڈونگ ہیوک نےسکوئیڈگیم کی کہانی دس سال پہلےلکھی تھی لیکن کوئی اسےپرڈیوس کرنےپرتیارنہیں تھاکیونکہ ان کاخیال تھاکہ اس کہانی میں بہت زیادہ خون خرابہ ہے۔ لیکن پھرنیٹ فلکس نےاسےبنانےکافیصلہ کیایہ سوچ کرکہ اس کی کہانی دراصل حقیقت کےبہت قریب ہے۔