مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملک کےمعروف اورباخبرصحافی نجم سیٹھی نےٹوئنٹی فورنیوزچینل پراپنےپروگرام دی نجم سیٹھی شومیں حیرت انگیزاورناقابل یقین انکشافات کئےہیں۔
نجم سیٹھی کےبقول مقتدرقوتوں نےعمران خان کوگھربھیجنےکافیصلہ کرلیاہے۔ کچھ باتیں ہمیں پتاہیں لیکن کچھ نہیں بھی پتا،مگرایک بات ہم وثوق سےکہہ سکتےہیں کہ عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان سیم پیج بیانیہ فارغ ہوچکاہے۔ اب حکومت چاہےجومرضی کہےلیکن عمران خان کوخوف لاحق ہےکہ ان کی چھٹی ہونےوالی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ نےفیصلہ کرلیاہےکہ عمران خان نےاب جاناہےکیونکہ عمران خان کےرہنےسےخان صاحب کی اچھی خاصی سبکی ہوئی ہے۔ البتہ ہم آرمی چیف کےبارےمیں کچھ نہیں کہہ سکتےکہ وہ حکومت کےحوالےسےکیاسوچ رہےہیں؟ انہوں نےاپنی سوچ کوخاصامحدودرکھاہواہے۔
نجم سیٹھی نےدعویٰ کیاکہ عمران خان کی حکومت 2022 کےدوران ختم ہوجائےگی۔ آنےوالےدنوں میں اس حکومت کوجومشکلات پیش آنےجارہی ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ کی مددکےبغیرحل نہیں کی جاسکتیں۔ اب اگراسٹیبلشمنٹ نےانہیں گھربھیجنےکافیصلہ کرلیاہےتوحکومت کیاکرےگی؟ جلدایک ایسی سٹیج آجائےگی جب اسٹیبلشمنٹ حکومت کاساتھ نہیں دےگی۔
نجم سیٹھی کےبقول اسٹیبلشمنٹ عمران خان سےخوش نہیں۔ وہ سوچتےہیں کہ ہم اسےلیکرآئےلیکن اس نےہمارےاعتمادکوٹھیس پہنچائی۔ نجم سیٹھی نےکہاکہ اسٹیبلشمنٹ اورن لیگ کےدرمیان بات چیت چل رہی ہے۔
اگرنوازشریف کی بات کریں توہم یقین سےنہیں کہہ سکتےکہ وہ کیاکرنےجارہےہیں لیکن اتناہم ضرورجانتےہیں کہ کچھ نہ کچھ ضرورہونےجارہاہے۔