Home / واہ ۔۔ کلاس رومزکاتوماحول ہی بدل گیا

واہ ۔۔ کلاس رومزکاتوماحول ہی بدل گیا

Top 10 technologies for classrooms

کلاس روم کے اندر ٹیکنالوجی کی اہمیت تیزی سےبڑھتی جارہی ہے۔ آبادی کےایک بڑےحصےکے پاس سمارٹ ڈیوائس ہے اورموجودہ دورمیں ٹیکنالوجی ہماری زندگی کیلئےانتہائی اہم ضرورت بن چکی ہے،جس کےبغیرزندگی کاتصوربھی محال ہے۔ کلاس روم میں طلبہ کوتعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنےاورنئی نئی چیزیں سکھانےکیلئےٹیکنالوجی کااستعمال ناگزری ہے۔ ٹیکنالوجی میگزین کےمطابق موجودہ دورکی کچھ بہترین ایجادات نےکلاس رومزکےماحول میں انقلاب برپاکردیاہے۔ اس مضمون میں ہم تعلیمی صنعت اورکلاس روم کاماحول یکسرتبدیل کرنے والی 10 مختلف ٹیکنالوجیزپرایک نظرڈالتےہیں۔

ورچوئل رئیلٹی
مجازی حقیقت یعنی ورچوئل رئیلٹی کوتعلیم کےتمام شعبوں میں استعمال کیاجاسکتا ہے۔ ورچوئل رئیلٹی ایک مصنوعی ماحول ہے جسے ہیڈسیٹ کے استعمال سے دیکھا جاتا ہے۔ اس طرح آپ حقیقی زندگی کاانتہائی قریب سےطالعہ اورمشاہدہ کر سکتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کا استعمال طلباء کو کلاس روم سے دنیا کے مختلف حصوں میں لےجاتاہے۔ ورچوئل رئیلٹی میں میوزیم کے دورے بھی دستیاب ہیں جو آرٹ، سائنس اور تاریخ جیسے مضامین کا مطالعہ کرنے والے طلباء کے لیےکافی معلوماتی اورفائدہ مند ہیں۔

ڈیجیٹل پیڈز
ڈیجیٹل پیڈ پلگ ان یا وائرلیس ڈیوائسز ہیں جو طلباء اور فنکاروں کو ڈیجیٹل ڈرائنگ بنانے اور کام کرنےمیں مدددیتی ہیں۔ یہ آلات طلباء کو ڈیجیٹل ڈیزائن بھی سکھاتے ہیں جو ایک بڑھتی ہوئی صنعت ہے۔ اس کے علاوہ، پیڈز کا استعمال کاغذ کی ضرورت کو دور کرتا ہے اور فضلہ کو کم کرتا ہے کیونکہ طلباء لامحدود مقدار میں ڈیجیٹل کاغذ اور مواد استعمال کر سکتے ہیں۔ کچھ مشہور ڈیجیٹل ڈرائنگ ڈیوائسز ایپل پنسل کے ساتھ آئی پیڈ پرو، ویکوم انٹووس اورہیوئن ایچ 420 ہیں۔

گیم لرننگ
امریکامیں زیادہ تربچے مستقل بنیادوں پر ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں، گیمنگ انڈسٹری اب تفریح ​​کے اندر سب سے بڑی صنعت ہے۔ کلاس روم کے اندر گیمنگ کا استعمال طلباء کو پڑھانے کے کسی بھی دوسرے طریقہ سے زیادہ مصروف رکھتا ہے، ساتھ ہی نصاب کو پڑھانے کے لیے گیمز کا استعمال کرنے سے بچوں کی یادداشت اور ہاتھ کےساتھ آنکھ کی ہم آہنگی بھی بہتر ہوتی ہے۔ طلباکو گیمزبنانےاورکوڈ کرنےکاطریقہ سکھانا بھی ایک قابل قدر مہارت ہے،خاص طورپرگیمنگ انڈسٹری کی مسلسل ترقی کےساتھ مستقبل میں زیادتہ ترملازمیں اسی شعبےمیں دستیاب ہوں گی۔

تھری ڈی پرنٹنگ
تعلیمی صنعت میں تھری ڈی پرنٹنگ کی خصوصی اہمیت ہے۔یہ خاص طورپرڈیزائن پرمبنی کورسز میں مفید ہے،فن تعمیر،مزاحم مواد،اورانجینئرنگ کامطالعہ کرنےوالےطلبااپنےپروجیکٹس کےلیےپروٹو ٹائپس اورماڈلزبنانےکےلیےتھری ڈی پرنٹنگ کااستعمال کرسکتے ہیں۔اس کےعلاوہ سائنس کامطالعہ کرنےوالےطلبااس ٹیکنالوجی کااستعمال مالیکیولزاورماڈلزپرنٹ کرنےکےلیےکرسکتےہیں اورپھراس سےپڑھ سکتےہیں۔

اوزوبوٹ روبوٹس
اوزوبوٹ نامی کمپنی چھوٹے بچوں کو کوڈنگ کے بارے میں سکھاتی ہے، یہ بہت سی مصنوعات اور آلات بناتی ہےجوگھریاکلاس روم میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔طلباء اوزوبوٹ ایووروبوٹ کوٹیبلٹ ایپلی کیشن کےساتھ یاکاغذ اورمارکرکےساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔اس پروڈکٹ کامقصد بچوں کوکوڈنگ میں دلچسپی لینااورانہیں بنیادی باتیں سکھاناہے۔

ٹیبلٹس
ٹیبلیٹس کااستعمال ہم سب کی زندگیوں میں بہت عام ہوچکاہے۔ٹیبلیٹس تعلیمی صنعت میں متعارف کرائےجارہےہیں۔سکولوں میں ٹیبلیٹس کےبہت سےاستعمال ہوتےہیں۔ ٹیلیٹس نوٹ بکس اوردرسی کتابوں کامتبادل ہے،اس سے طلبااپنےکام کو ایک ہی جگہ پرمحفوظ کر سکتےہیں۔ اس کےعلاوہ سکولوں کاکاغذکاخرچ بھی کم سےکم ہوسکتاہے۔ ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے وقت طلباء بھی زیادہ مصروف رہتے ہیں اورکمپیوٹررومزاور لیپ ٹاپ ٹرالیوں کے مقابلے ٹیبلیٹ زیادہ آسانی سے قابل استعمال ہوتے ہیں۔ کلاس رومزمیں سب سےزیادہ استعمال ہونےوالےٹیبلیٹس میں آئی پیڈمنی ، دی امیزون فائرٹیبلٹ اورسام سنگ گلیکسی ٹیبلٹ شامل ہیں۔

اسمارٹ بورڈز
اسمارٹ بورڈزبڑی انٹرایکٹو پروجیکٹراسکرینیں ہیں۔ وہ ایک پروجیکٹر کے ساتھ کام کرتے ہیں جس سے کمپیوٹراسکرین کا ایک اعلی درجے کا ورژن بن جاتا ہے،اس کےبعد اسےاسکرین کےذریعےہی کنٹرول کیاجاسکتا ہے۔ یہ اسکولوں اور کلاس رومزکےلیےاس وجہ سےبہت فائدہ مند ہےکیونکہ طلبہ کمپیوٹرکااستعمال کیےبغیربورڈپردیکھ کرسوال کواچھی طرح سےسمجھ سکتےہیں۔ عام وائٹ بورڈز کےبرعکس انہیں مسلسل صاف کرنےکی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

ای بکس
کتابیں اب ڈیجیٹل شکل میں بھی شائع کی جاتی ہیں۔ای بکس کی دوقسمیں ہیں۔ڈیجیٹل پروڈکٹس جیسےکہ فون اورٹیبلیٹ یاای ریڈرڈیوائسزکےلیےایپلی کیشنزجو ٹیبلیٹ کی طرح ہیں لیکن صرف ای بکس کےلیےہیں۔ ای بُک ڈیوائسز اور پلیٹ فارمز پر دستیاب کتابیں عام طور پر سستی ہوتی ہیں، کیونکہ ایک ڈیوائس پرمتعدد کتابیں اسٹورکی جا سکتی ہیں۔یہ تعلیم کی صنعت میں خاص طورپرکارآمدہیں کیونکہ طلباء کوبہت زیادہ کتابیں پڑھنےکی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک بارجب کتابیں نصاب سےنکال دی جائیں یاخراب ہوجائیں،تو ان کو ٹھکانے لگانےسےبہت زیادہ فضلہ پیدا ہوتا ہے۔ دوسری جانب ای بکس کےساتھ یہ مسئلہ نہیں ہوتا۔

ڈاکومنٹ کیمرہ
ڈاکومنٹ کیمراایک نئی ٹیکنالوجی پروڈکٹ ہےجواساتذہ کوکاغذی دستاویزات کونئےپروجیکٹروں اور سمارٹ بورڈزپرپروجیکٹ کرنےکی سہولت فراہم کرتاہے۔ یہ کیمرے تعلیمی صنعت میں کلاسز،اشیااور تصاویردکھانےکےلیےاستعمال ہورہے ہیں۔دستاویزی کیمرہ بنیادی طورپرسائنس کی کلاسوں میں تجربات کودکھانےکےلیےاستعمال ہوتاہےتاکہ طلباء کوکسی علاقےمیں جمع نہ ہوناپڑے۔

ریموٹ لرننگ
ریموٹ لرننگ نےموجودہ دورمیں تعلیم پرقبضہ کرلیا ہے،اس کی بنیادی وجہ عالمی وبائی بیماری کورونا ہے۔ جب طلباء کلاس روم میں جانے سے قاصر تھے، تعلیمی صنعت نےمتبادل کےطورپرویڈیو کانفرنس پلیٹ فارم کا استعمال شروع کیا۔ زوم،ٹیمزاورگوگل میٹ جیسے پلیٹ فارمزلاک ڈاؤن کی مدت کے دوران طلباء کی تمامترتعلیمی ضروریات کوپوراکرتےرہے۔ ٹیکنالوجی کے اس استعمال کامطلب یہ تھا کہ طلبابغیرکسی رکاوٹ کےاپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

پیپلزپارٹی کےچندخاص کارنامے

انگریزی زبان کی کہاوت ہے ۔۔Give the devil his due ..مطلب اگرکوئی اچھاکام کرےتواسےاس کاکریڈٹ …