ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےضمنی مالیاتی بل یادوسرےلفظوں میں منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔جس سے350ارب روپے کاٹیکس استثنیٰ ختم کردیاگیاہے۔
منی بجٹ کےنفاذکےبعدپہلےسےمہنگی دالیں،ادویات،سلائی مشین،سولرپینل،گھی،موبائل فون اوراسٹیشنری سمیت دیگراشیاءمہنگی ہوجائیں گی اورنقادکہتےہیں کہ منی بجٹ کےبعدمہنگائی کاسونامی عوام کی بچی کھچی قوت خریدبھی بہالےجائےگا۔
اپوزیشن کےمطابق حکومت نےآئی ایم ایف کےدباوپرمنی بجٹ پیش کیاتاکہ تین سوپچاس ارب روپےکاٹیکس استثنیٰ ختم کیاجاسکے۔
منی بجٹ سےٹیکس وصولیوں کے اہداف بڑھا کر اکسٹھ سو ارب روپے تک کیے جائیں گے۔ اس کےعلاوہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کا ہدف چھ سو ارب روپے سے کم کرکے تین سوچھپن ارب روپے کیاجائے گا۔
اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کی کمی ہوگی۔جن اشیاء پرسیلزٹیکس کی چھوٹ زیادہ ہےانہیں سترہ فیصدپرلاناہوگا۔موبائل فون، اسٹیشنری اورپیک فوڈآئٹمزپرٹیکس چھوٹ ختم کیےجانےکا امکان ہے۔
آٹھ سوسی سی سے بڑی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے اورلگژری گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔کاسمیٹکس کےسامان پرڈیوٹی بڑھانے کی تجویزبھی ترمیمی فنانس بل میں شامل ہے۔اس کے علاوہ ڈبوں میں پیک کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد پرپابندی کی تجویز ترمیمی بل کا حصہ ہے۔
موبائل فونزپرسیلزٹیکس کی رعایت ختم کردی جائےگی۔غیرملکی ڈراموں کی درآمدپربھی ایڈوانس ٹیکس عائدکیاجارہا ہے۔ریئل اسٹیٹ ڈیلرکیلئےخوشخبری ہےکہ ان کے شعبے کو دی گئی رعایت جاری رکھنے کی تجویزہے۔
بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے خلاف نیب اور ایف آئی اے تحقیقات کر سکیں گے۔ جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کرکےاسے پانچ سال تک بڑھا دیا گیا ہے۔