ویب ڈیسک ۔۔ ہارون آباد کی سب تحصیل فقیروالی کےدیہی علاقوں میں رات کےاندھیرےمیں خونخوارجنگلی بھیڑئیےکاحملہ۔۔ متعددمویشی ہلاک۔ علاقےمیں خوف و ہراس کہ لہردوڑگئی۔۔
جنگلی خونخواربھیڑیے نے مبینہ طور پر رات کےاندھیرےمیں چکوک میں کھرلیوں پر بندھے16 مویشیوں، بکریوں اور بچھڑوں کو ہلاک جبکہ 50 سے زائد کو شدید زخمی کردیا۔ واردات کےبعدخوفناک ،پراسراراورنامعلوم بھڑیارات کےاندھیرےہی میں غائب ہوگیا۔
چک 104/سکس آر کے قریب بھی بھیڑیا دیکھا گیا لیکن دیہاتیوں اور شکاریوں نے اسکا ثعاقب نہیں کیا۔ اس واقعہ سےمویشی پال کسانوں کالاکھوں روپے کا نا قابل تلافی نقصان ہونےپرشدیداحتجاج ۔ اس سلسلہ میں محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ یہ ذمہ داری اپنی حفاظت آپ” کے اصول پرعائد ہوتی ہے۔