ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف نےموسم سرماکیلئےبجلی سہولت پیکیج کااعلان کردیا۔
پاورڈویژن کےمطابق گھریلوصارفین کوموسم سرماکے3ماہ بجلی کےاضافی استعمال پر26روپے7پیسےفی یونٹ تک ریلیف دیاجائےگا۔
بجلی سہولت پیکج دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک نافذ رہے گااوراس کااطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین پرہوگا۔ سہولت پیکیج کا اطلاق مالی سال 2022 کے مقابلے میں 20 فیصد، مالی سال 2023کے مقابلے میں 30 فیصداورمالی سال 2024 کےمقابلےمیں 50 فیصداضافی استعمال پرہوگا۔
پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کو دسمبر تا فروری کے دوران بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔
کمرشل صارفین کودسمبرتافروری کے دوران بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر34 فیصد یا13 روپے 46 پیسے فی یونٹ اورزیادہ سےزیادہ اضافی استعمال پر47 فیصد یا22روپے71پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔
اسی طرح صنعتی صارفین کو دسمبر تا فروری کے دوران بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر37 فیصد یا15 روپے5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف کہتےہیں ونٹرپیکیج سےصنعت کاپہیہ تیزچلےگا۔ وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاآئی ایم ایف نےبجلی کےونٹرپیکیج کی منظوری دےدی ہے۔