ویب ڈیسک ۔۔ دہشت گردوں کابزدلانہ وار ۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 24 افراد جاں بحق،40 زخمی ہو گئے۔
دھماکہ کوئٹہ سےجعفرایکسپریس کی روانگی سےکچھ دیرپہلےریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔
کمشنرکوئٹہ محمد حمزہ شفقات کےمطابق ریلوے اسٹیشن پردھماکا خودکش تھا،خودکش بمبارسامان کےساتھ ریلوےاسٹیشن میں داخل ہوا۔ انہوں نےکہاخودکش حملےکےارادےسےآنےوالےکسی شخص کو روکنا مشکل ہوتاہے۔
دوسری جانب سول اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نوراللہ کےمطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکےاضافی طبی عملےکوطلب کرلیاگیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے دھماکےمیں خاتون سمیت 24مسافروں کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کی ہے۔
صدرآصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف ،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاوروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےبم دھماکےمیں جاں بحق اورزخمی ہونےوالوں کیلئےدلی تعزیت کااظہارکیاہے۔ انہوں نےکہامعصوم اورنہتےشہریوں کی جانوں سےکھیلنےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں ۔ ایسےملک دشمن عناصرکوکیفرکردارتک پہنچاکردم لیاجائےگا۔