پاکستان

سندھ حکومت کاورکنگ خواتین کیلئےبڑااعلان

Sindh govt pink scooter scheme

ویب ڈیسک: حکومت سندھ نے نوکری پیشہ خواتین کے لیے مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت جلد پنک ٹیکسی سروس بھی متعارف کرائی جائے گی۔ شرجیل میمن نے کراچی میں جاری یلو لائن، ریڈ لائن اور بی آر ٹی منصوبوں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کی ماؤں، بہنوں اور بچیوں کے لیے پنک اسکوٹر فراہم کرے گی تاکہ …

مزید پڑھیں »

جعفرایکسپریس حملہ بھارت نےکرایا،ترجمان پاک فوج

DG ISPR on Jaffer Express attack

ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 26 افراد میں سے 18 کا تعلق پاک فوج اور ایف سی سے ہے۔ حملہ اور آپریشن کی تفصیلات ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشن میں 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 26 افراد کو شہید کیا جبکہ فورسز نے 354 یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، …

مزید پڑھیں »

ملک بچانےکیلئےدہشت گردی کاخاتمہ ناگزیر،وزیراعظم

PM Shehbaz Sharif on Jaffer Express

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھس بیٹھیے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اور اگر ہم نے دہشت گردوں کا خاتمہ نہ کیا تو ترقی کا سفر رک جائے گا۔ کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاسکوئٹہ میں وزیراعظم کی زیرصدارت بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انہیں بریفنگ دی۔ اجلاس میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات، خصوصاً جعفر ایکسپریس پر حملے کا جائزہ لیا گیا۔ جعفر ایکسپریس …

مزید پڑھیں »

جعفرایکسپریس پرحملہ کرنےوالےدہشت گردوں کی لاشیں منظرعام پر

Jaffer Express terrorists identified

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے بولان میں سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔کلیئرنس آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق، دہشت گردوں نے 11 مارچ کو دوپہر تقریباً ایک بجے بولان کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا کر جعفر ایکسپریس کو روکا۔ ریلوے حکام کے مطابق، ٹرین میں 440 مسافر سوار …

مزید پڑھیں »

چین کی پاکستان کی بھرپورمددکی یقین دہانی

Chinese reaction on Jaffer Express attack

ویب ڈیسک: چین نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حملے کی رپورٹس دیکھی ہیں اور چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان کے مطابق، چین پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے …

مزید پڑھیں »

جعفرایکسپریس،پاک فوج کےکلیئرنس آپریشن کی ویڈیو

Jaffer Express Clearance operation video

ویب ڈیسک: جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسزکے کامیاب کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آپریشن میں مہارت اور احتیاط کو یقینی بنایا گیا، کیونکہ دہشت گردوں میں خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے خواتین اورمعصوم بچوں کوانسانی ڈھال کے طورپراستعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے انتہائی حکمت عملی سے انہیں ناکام بنا دیا۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں …

مزید پڑھیں »

جعفرایکسپریس حملہ،پاک فوج نےکیسےناکام بنایا؟

Jaffer express attack

مانیٹرنگ ڈیسک: ویب ڈیسک: پاکستان کی بہادرسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سےمکمل کرتےہوئےتمام مسافروں کوبحفاظت بازیاب کرالیا۔ آپریشن میں فوج کے 4 جوانوں سمیت 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ بزدلانہ حملہ کرنےوالےتمام 33 دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے کے قریب بولان کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑاکرجعفر ایکسپریس کو روکا، ریلوے …

مزید پڑھیں »

افغان طالبان پاکستان میں دہشت گردی کےذمہ دارقرار

Munir Akram speech in UNSC

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں میں کابل حکام کی سرپرستی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے، منیر اکرم نے کہا کہ افغان عبوری حکومت خطے کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق، افغانستان میں القاعدہ، ٹی ٹی پی، پی ایل اے اور مجید بریگیڈ سمیت 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم تحریک …

مزید پڑھیں »

پاکستانی سفارتکارامریکہ سےبےدخل

Pakistani diplomat deported from US

ویب ڈیسک: پاکستانی سفارتکار کے کے احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ وہ نجی دورے پر امریکا پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق، سفارتکار کے خلاف کچھ شکایات تھیں، جن کی بنیاد پر انھیں لاس اینجلس ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ سال قبل لاس اینجلس میں تعینات رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے احسن وگن کی بے دخلی کسی مخصوص معاملے یا پالیسی سے جڑی نہیں، تاہم جب وہ امریکا میں تعینات تھے تو ان کے خلاف کچھ انتظامی شکایات موجود تھیں۔ قیاس کیا جا رہا …

مزید پڑھیں »

پرویزخٹک کوکس نےکابینہ میں شامل کرایا؟

Who included Pervaiz Khatak in cabinet?

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر، رانا ثنا اللہ نے پرویز خٹک کی کابینہ میں شمولیت پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لانے کا فیصلہ صرف وزیراعظم کا نہیں بلکہ اس کے پیچھے "کوئی اور سوچ بھی ہو سکتی ہے۔” رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت اسلام آباد کی جانب "چڑھائی کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے،” اور سننے میں آ رہا ہے کہ عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی رانا ثنا اللہ نے مزید وضاحت کی کہ …

مزید پڑھیں »