مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملکی معاشی معاملات گھمبیرہیں، نگران حکومت کوبااختیارہوناچاہیےتاکہ وہ معاشی معاملات کےحوالےسےفیصلےلےسکے۔ اسی مقصدکوسامنےرکھتےہوئےمسلم لیگ ن نےاسحاق ڈارکونگران وزیراعظم بنانےپرغوراورمشاورت شروع کردی ہے۔ میڈیاکی خبروں کےمطابق ن لیگ نےاسحاق ڈارکونگران وزیراعظم بنانےکیلئےدیگرسیاسی جماعتوں سےمشاورت بھی شروع کردی ہے۔ تاہم اس حوالےسےحتمی فیصلہ پیپلزپارٹی سےمشاورت کےبعدکیاجائےگا۔ حکومت کامانناہےکہ ملک میں بےاختیارنگران حکومت کےآنےسےتین ماہ ضائع ہوجائیں گے،جبکہ ایک بااختیارحکومت ملکی حوالےسےفیصلےلےسکےگی۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام اتحادی متفق ہوگئے تو اسحاق ڈار نگراں وزیراعظم بن سکتے ہیں، امید ہے موجودہ حکومت کے آخری ہفتے تک ایک نام پراتفاق رائے ہوجائےگا، فیصلے جو بھی ہونگے …
مزید پڑھیں »پاکستان
اپنانیشنل ٹیکس نمبرکیسےحاصل کریں؟
ویب ڈیسک — نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) آپ کو بہت سے فوائد کا حقدار بناتا ہے اور اس مضمون میں ہم بتائیں گے کہ آپ اپنے آپ کو این ٹی این میں کیسے رجسٹر کروا سکتے ہیں؟ آپ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پورٹل پر جا کر آسانی سے اپنے آپ کو رجسٹر کروا سکتے ہیں، چاہے آپ تنخواہ دار فرد ہوں یا کاروبار چلا رہے ہوں۔ آپ کا قومی شناختی کارڈ نمبر خود ہی آپ کے این ٹی این کے طور پر ایف بی آر میں رجسٹر ہو جاتا ہے جس کے بعد آپ …
مزید پڑھیں »عمران خان کی 2ماہ میں گرفتاری؟
ویب ڈیسک ۔۔ زیادہ سےزیادہ 2ماہ میں عمران خان کوگرفتارکیاجائےگااورانہیں سزابھی ہوگی۔ سینئرصحافی اعزازسیدنےان خیالات کااظہارجیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ اعزاز سید نےانتہائی وثوق سےکہاکہ توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کے دائرکیس میں عمران خان کی زیادہ سےزیادہ دو ماہ میں گرفتاری اورسزاہوجائے گی۔ اعزازسیدکاکہناتھاکہ اس کیس میں عمران خان نہ صرف نااہل ہوں بلکہ شاید انہیں قید کی سزا بھی ہوجائے۔ تاہم اعزازسیدنےساتھ میں یہ بھی کہاکہ اعظم خان کا بیان ٹرائل کورٹ میں سابق وزیراعظم کو نقصا ن پہنچا سکتا ہے لیکن اعلیٰ …
مزید پڑھیں »اسلامیہ یونیورسٹی: شرمناک دھندا،ملزم کابڑااعتراف
ویب ڈیسک ۔۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکےچیف سکیورٹی آفیسرکومبینہ طورپرانتہائی غیراخلاقی بلکہ شرمناک کاموں میں ملوث ہونےپرگرفتارکرلیاگیا۔ بہاولپورکےبغدادالجدیدتھانےکی پولیس نےچیف سکیورٹی کوجس وقت گرفتارکیاتومبینہ طورپراس کےقبضےسےآئس سمیت دیگرنشہ آوراشیاکےساتھ ساتھ اس کےدوموبائل فونزسےجامعہ کی خواتین اہلکاروں اورطالبات کی فحش ویڈیوزبھی برآمدہوئیں۔ یہ شخص اس وقت پولیس کےہاتھ لگاجب پولیس کی جانب سے ایک گاڑی کو چوکی پررکنے کا اشارہ کیا گیاتوڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اہلکاروں نے گاڑی کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران پولیس کومشتبہ شخص کے قبضے سے 10 گرام کرسٹل میتھ اورافروڈیسیاک ملا۔ ڈرائیورنے اپنی شناخت سید اعجاز حسین شاہ کے طور پرکرائی جو کہ …
مزید پڑھیں »پاکستانی پاسپورٹ کی آن لائن تجدید ۔۔ کیسے؟
ویب ڈیسک ۔۔ تمام اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اب ای سروسز پورٹل کے ذریعے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی تجدید کے لیےآن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کو تجدید کی درخواست دینے کے لیے محکمہ پاسپورٹ کے صارف دوست ای-سروس پورٹل تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ای ویزا: عمرہ ویزا24گھنٹےمیں تجدید کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟ پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کے لیے، درخواست دہندگان کو درج ذیل لازمی دستاویزات جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ زیادہ سے زیادہ 5ایم بی سائز کے ساتھ ایک واضح اور درست ڈیجیٹل تصویر نادرا کی …
مزید پڑھیں »حج اخراجات میں 50فیصدکمی ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیربرائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، سینیٹرطلحہ محمود نے اگلے سال حج کے متوقع اخراجات بتاکربہت سے لوگوں کو حیران کردیا۔ وفاقی وزیرکےمطابق حکومت کے بروقت اقدامات سے آئندہ سال حج کے اخراجات میں پچاس فیصد تک نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اسلام آبادمیں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےاس سال حج کی کامیابی کاسہراسعودی حکومت کےمثالی انتظامات کو دیا۔ وفاقی وزیرنے حاجیوں کے اخراجات سے زائد رقم واپس کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اورفارماسیوٹیکل کمپنیوں کے تعاون سے کروڑوں روپے کی مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان کیا۔ …
مزید پڑھیں »پاکستانی خاتون کوپیماکابڑاکارنامہ
ویب ڈیسک ۔۔ براڈ پیک کو کامیابی سے سر کرنے کے بعد، نائلہ کیانی 8ہزارمیٹرسےبلندپاکستان کی تمام پہاڑی چوٹیوں کوسر کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ براڈپیک دنیا کا 12 واں بلند ترین پہاڑ ہے جو سطح سمندر سے 8,051 میٹر بلند ہے۔ قراقرم کلب نے پہاڑکی چوٹی پربراجمان پاکستانی جھنڈا تھامے نائلہ کی تصویرسوشل میڈیاپرپوسٹ کی۔ نائلہ نے حال ہی میں 8,000 میٹربلند چوٹیوں میں سے ایک نانگاپربت کوساتھی کلائمبرثمینہ بیگ کے ساتھ سرکیاتھا۔ نائلہ نے جن دیگرپہاڑوں کو سرکیا ہے ان میں پوشیدہ چوٹی، گیشربرم ٹو اور کےٹو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ، …
مزید پڑھیں »سائفرکی پوسٹمارٹم رپورٹ ۔۔ سنسنی خیزانکشافات
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آخرکاروہ غیرسیاسی بیان آہی گیا،جس کابہت عرصےسےپوری قوم کوانتظارتھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کےپرنسپل سیکرٹری اعظم خان کاسائفرسےمتعلق دھماکہ خیزبیان سامنےآگیاہے۔ ذرائع کےمطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے164 کے تحت مجسٹریٹ کےسامنےاعترافی بیان ریکارڈکرادیاہے۔ ذرائع کے مطابق اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف بیان ریکارڈکراتے ہوئے سائفرکوایک سوچی سمجھی سازش قراردےدیا۔ قومی میڈیاکی خبروں کےمطابق اعظم خان نے کہا کہ سائفر کے معاملےپرتمام کابینہ ارکان کو ملوث کیا گیا اورتمام لوگوں کو بتایا گیا کہ سائفر کو کیسے استعمال کرناہے۔ اعظم خان کےبیان کےمطابق سائفرکاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، سائفر کو صرف …
مزید پڑھیں »پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف کیس مضبوط ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف کےخلاف توشہ خانہ اورالقادرٹرسٹ کیس میں نیب کےپاس کافی ٹھوس موادموجود،ریفرنس آئندہ ماہ دائرکئےجانےکاامکان۔ روزنامہ جنگ میں سینئرصحافی انصارعباسی کی خبرکےمطابق ان کیسز میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے کافی مواد موجود ہے۔ ایک ماہ میں نیب ان کیسز کو ٹرائل کیلئے بھیج سکتا ہے۔ خبرمیں بتایاگیاہےکہ نیب عمران خان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جوابات سے مطمئن نہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کےحوالےسےسوال پرکہاگیاکہ چونکہ عمران خان نے تحقیقات میں تعاون کیا ہے لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب عمران خان …
مزید پڑھیں »پرویزخٹک کی نئی پارٹی کیسےبنی؟اندرکی بات
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سینئرصحافی سلیم صافی نےپرویزخٹک کی جانب سےالگ سیاسی جماعت بنانےمیں تاخیراوراس کانام تحریک انصاف پارلیمینٹیرینزرکھےجانےکی وجہ بتادی۔ جیونیوزکےپروگرام میں بات کرتےہوئےسلیم صافی کاکہناتھاکہ پرویزخٹک تقریراچھی نہیں کرتےلیکن وہ ڈرائنگ سیاست بہت اچھی کرتےہیں۔ خیبرپختونخوامیں جولوگ ڈرائنگ روم پالیٹکس کےماہرہیں،پرویزخٹک ان میں سےایک سمجھےجاتےہیں۔ انہوں نےکہاکہ بہت پہلےسےایساہونےکی توقع کی جارہی تھی کیونکہ پنجاب میں توپہلےہی یہ کام استحکام پاکستان پارٹی کی صورت میں ہوچکاہے۔ خیبرپختونخوامیں تاخیراس لئےہوئی کیونکہ پرویزخٹک بضدتھےکہ انہیں تحریک انصاف کانام استعمال کرنےدیاجائےلیکن دوسری طرف سےصاف منع کردیاگیا۔ تاہم پھرایساکرنےکی اجازت دےدی گئی۔ اسی لئےپرویزخٹک کی جماعت کانام تحریک انصاف پارلیمینٹیرینزہے۔
مزید پڑھیں »