Home / محسن نقوی نےٹیم تباہ کردی،عمران خان

محسن نقوی نےٹیم تباہ کردی،عمران خان

Imran Khan reaction on Pakistan team performance

ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےچیمپئنزٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ کوتباہ ہونےسےکوئی نہیں بچاسکتا۔ محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا، اس نے بیڑہ غرق ہی کیا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔

عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پی ٹی وی پر دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ کرکٹ پر اتارا۔

علیمہ خاتم کےمطابق میچ ہارنے پر عمران خان کو بڑا دکھ تھا، بانی پی ٹی آئی کاکہناتھاجب سفارشی لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوجائےگی، محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایاتوبھی اس نے ظلم کیا۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگایا، اس نے ظلم کیا، محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا، اس نے بیڑا غرق کیا، پاکستان میں اتنے عہدے کسی شخص کے پاس نہیں، جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں۔

عمران خان نے کہا اتنی بری کارکردگی پرتوعزت دار آدمی کسی کےکہےبغیرخود مستعفی ہوجاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوگا، محسن نقوی سےکوئی پوچھےکہ اسے کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …