پاکستان

پاکستانیوں کیلئےویزافری ملک ۔۔

visa free countries for Pakistanis

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی پاسپورٹ اگرچہ بہت کمزورسہی لیکن پھربھی اسےرکھنےوالےایک عام پاکستانی کیلئےخبرہےکہ دنیاکےکچھ ملک اب بھی ایسےہیں جہاں وہ بغیرویزالئےجاسکتےہیں۔ بارباڈوس پاکستانی بغیر ویزالئےاس ملک میں 90 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔ بارباڈوس وینزویلاکےشمال مشرق میں بحراوقیانوس میں واقع ایک مشرقی کیریبین جزیرہ ہے،جسےشاندار ساحلوں، زبردست ثقافت اورتاریخی مقامات کیلئےمشہورہے۔ بارباڈوس کی آبادی تقریباً 287,000 افراد پرمشتمل ہے۔ ڈومینیکا اس ملک میں پاکستانیوں کیلئےقیام کی اجازت 180 دنوں کے لیے ہے۔ ڈومینیکا ایک کیریبین جزیرے کی قوم ہے،جس کی آبادی تقریباً 71,000 افراد پر مشتمل ہے۔ گیمبیا گیمبیا ایک مغربی افریقی ملک،جس کی سرحدیں سینیگال اور بحر …

مزید پڑھیں »

تحریک انصاف کوبڑاریلیف مل گیا

PTI manifesto

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کوپشاورہائیکورٹ سےوقتی طورپربڑاریلیف مل گیا، عدالت نےالیکشن کمیشن کاانٹراپارٹی الیکشن کافیصلہ معطل اوربلےکاانتخابی نشان بحال کردیا۔ پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کرتےہوئےجسٹس کامران حیات میاں خیل نےالیکشن کمیشن کےفیصلےپرحیرانگی کااظہارکرتےہوئےریمارکس دئیے،کیسےایک سیاسی جماعت کوالیکشن کےعمل سےباہرکردیاگیا؟ ن لیگ سےشیر،پیپلزپارٹی سےتیراورجےیوآئی سےکتاب واپس لےلی جائےتوپیچھےکیابچتاہے؟ دوران سماعت دلائل دیتےہوئےپی ٹی آئی کےوکیل بیرسٹرعلی ظفرنےکہااس کیس میں خودالیکشن کمیشن فریق بن گیاکیونکہ انٹراپارٹی الیکشن چیلنج کرنےوالےتوپارٹی کےرکن ہی نہیں تھے۔ دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نےموقف اختیارکیاکہ یہ سنگل بینچ کاکیس نہیں،خصوصی بینچ بنایاجائے،اس پرجسٹس کامران حیات بولےیہ توچیف جسٹس کی صوابدیدہے،اب وہ نہیں ہیں توکیاکریں؟ …

مزید پڑھیں »

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس فیس میں ہوشربااضافہ

driving license fee in punjab

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب میں لرنراور تجدید ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ہوشربااضافہ۔۔ لائسنس فیس اب پانچ سال کی بجائے ہر سال ادا کرنا ہوگی۔۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق نئے سال سے لرنر کی فیس 500 روپے وصول کی جائے گی۔۔۔ اب ہر سال موٹرسائیکل لائسنس فیس کے 500 روپے ادا کرنا ہوں گے،،موٹر سائیکل رکشہ لائسنس کی فیس بڑھا کر 500رو]پے سالانہ کردی گئی، موٹر کار، جیپ کی 5 سالہ فیس 950روپے سے بڑھا کر 1800 سالانہ کردی گئی ہے۔۔

مزید پڑھیں »

کراچی والواپنےگریبان میں جھانکو: نوازشریف

nawaz sharif statement

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی کھل کرکراچی والوں پرتنقید ،کہاترقیاتی کام کراچی میں میں کرتاہوں اورووٹ کسی اورکےنام پرنکلتےہیں ، ایساکیوں بھائی ؟ لاہورماڈل ٹائون سیکریٹریٹ میں ن لیگ کےپارلیمانی بورڈکےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےقائدن لیگ نےکھل کراچی والوں سےگلےشکوےکئے۔ کہاکراچی میں مسلم لیگ نےدہشت گردی اورقتل غارت ختم کرکےامن بحال کیا 2200میگاواٹ بجلی کامنصوبہ قائم کیااورگرین لائن بنائی۔ کراچی میں کئےجانےوالےاپنےکام گنوانےکےبعدنوازشریف نےمزیدکہاکہ یہ سب کرنےکےباوجودووٹ ن لیگ کی بجائےکسی اورکوچلاجاتاہے۔ کراچی والویہ کوئی اچھی بات نہیں ، اپنے گریبان میں ذراجھانکو ۔ صرف کراچی والےہی نہیں ، چترال والےبھی نوازشریف کےطنزسےمحفوظ نہ رہے ۔ چترال والوں کومخاطب کرتےہوئےسابق …

مزید پڑھیں »

سترہ پاکستانی یونیورسٹیوں کی عالمی سطح پرپزیرائی

Pakistani universities in QS ranking

ویب ڈیسک ۔۔ کیو ایس سسٹین ایبلیٹی رینکنگ کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستان کی 17 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی گئی ہے،پچھلے سال کے پہلے ایڈیشن میں یہ تعدادصرف 5تھی۔ کیوایس سسٹین ایبلیٹی رینکنگز2024 میں 95 ممالک اورخطوں میں 1397 ادارے شامل ہیں۔ یونیورسٹیوں کو ان کی سماجی اورماحولیاتی پائیداری کی کارکردگی کی بنیاد پردرجہ بندی میں شامل کیاجاتا ہے۔ پاکستانی یونیورسٹیوں میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) پہلے نمبر پر،پھریونیورسٹی آف لاہور ہے۔ تیسرے نمبر پر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، چوتھے پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی) لاہور اور پانچویں نمبر پر بحریہ یونیورسٹی ہے۔ …

مزید پڑھیں »

ن لیگ بھی حلقہ بندیوں پرسراپااحتجاج

khawaja saad rafiq presser

ویب ڈیسک ۔۔ ایم کیوایم اوردیگرجماعتوں کےبعدمسلم لیگ ن بھی حلقہ بندیوں سےغیرمطمئن،عدالت جانےکااعلان کردیا۔ پارٹی کےسینئررہنماسعدرفیق کہتےہیں ن لیگ نئی حلقہ بندیوں سےمطمئن نہیں ، اپنےحلقےمیں ہونےوالی "چھیڑچھاڑ”کےخلاف الیکشن کمیشن سےرجوع کیالیکن میری بات نہیں سنی گئی ۔ میڈیاسےبات کرتےہوئےسابق وفاقی وزیرکاکہناتھاپارٹی نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں۔ میرا اورشہبازشریف کا حلقہ متاثر ہوا،عدالت جارہے ہیں۔ لیگی رہنمانےکہاکہ انتخابات میں بہترین امیدوار میدان میں اترانے کی کوشش کریں گے، لیول پلئینگ فیلڈ کا طعنہ درست نہیں۔۔

مزید پڑھیں »

اسلام آبادمیں ڈیجیٹل کارپارکنگ سسٹم

digital car parking

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آبادمیں پارکنگ کےنظام کوجدیدخطوط پراستوارکرنےکافیصلہ ۔ میونسپل کارپوریشن نےنجی شعبےکےاشتراک سےدارالحکومت میں پارکنگ سسٹم میں پرچی کےاستعمال کوختم کرنےکافیصلہ کیاہے ۔ اس نظام کوڈیجیٹل کیاجارہاہے۔ سمارٹ پارکنگ منصوبےکےتحت شہرکی تمام مارکیٹوں ، مراکز ، بلیوایریااورتفریحی مراکزمیں اسمارٹ پارکنگ سسٹم رائج کیاجائےگا ۔

مزید پڑھیں »

حج درخواستوں میں کمی ۔ وجہ کیا؟

Hajj application 2024

ویب ڈیسک ۔۔ گورنمنٹ اسکیم کےتحت حج درخواستوں میں مایوس کن حدتک کمی ۔ سرکاری حج اسکیم دوہزارچوبیس کےتحت وصول ہونےوالی درخواستوں کی تعداد 2023کےمقابلےمیں بہت کم ہے ۔ گورنمنٹ حج اسکیم کےتحت درخواستوں کی آخری تاریخ 12دسمبرہے۔ یہ سلسلہ 27نومبرسےشروع ہوا۔ گزشتہ دس روزمیں صرف ایک لاکھ 26ہزاردرخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ اسپانسرشپ کےتحت 800درخواستیں آئی ہیں ۔ حج درخواستوں کی تعدادبڑھانےکیلئےوزارت مذہبی امورنےحج بدل اورپانچ سال کےاندردوبارہ حج کرنےکی پابندی ختم کرنےپرغورشروع کردیاہے۔ گزشتہ سال گورنمنٹ اسکیم کا حج کوٹہ 89ہزار605تھا۔ اس طرح دس ہزارکاکوٹہ سرنڈرہوا۔اس سال بھی حج کوٹہ سرنڈرکئےجانےکاامکان ہے۔ درخواستوں میں اضافےکیلئےحکومت وصولی کی آخری …

مزید پڑھیں »

اکبرایس بابرپھرتحریک انصاف کولڑگئے ۔۔

PTI founding memeber

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےانٹراپارٹی الیکشن خطرےسےدوچار ، بانی رکن اکبرایس نےالیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی۔ میڈیاسےبات کرتےہوئےاکبرایس بابرنےکہاکہ یہ بوگس الیکشن تھے ، نہ ہمیں ووٹرلسٹ دی گئی اورنہ ہی امیدواروں کی فہرست ۔ اکبرایس بابرنےپی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کوجعلی اوربوگس قراردیتےہوئےانہیں چیلنج کرنےکااعلان کیاتھا ۔ واضح رہےکہ 23نومبرکےفیصلےمیں الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کو20روزکےاندرانٹراپارٹی الیکشن کرانےاورپھرسات روزکےاندرالیکشن رپورٹ یعنی فارم 65جمع کرانےکی ہدایت کی تھی ۔ تحریک انصاف کےپارٹی الیکشن میں سیکرٹ بیلٹ کی بجائےشوآف ہینڈکاطریقہ اختیارکیاگیا ۔

مزید پڑھیں »

کیاآصف زرداری نےپی ٹی آئی پرقبضہ کرلیا؟

Asif Ali Zardari

ویب ڈیسک ۔۔ آصف زرداری نے گوہر خان کے ذریعے پی ٹی آئی پر قبضہ کر لیا۔ ان خیالات کااظہارایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نےسنو نیوز کے پروگرام نیوز بیٹ ود پارس جہانزیب میں گفتگوکرتےہوئےکیا۔ کہا پی ٹی آئی کراچی سے کوئی سیٹ نہیں جیت سکے گی ،ہم اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔ایم کیو رہنماکاسندھ میں الیکشن کمیشن پرپیپلزپارٹی کی حمایت کابھی الزام۔ واضح رہےکہ اس سےپہلےخواجہ آصف بھی بیرسٹرگوہرکےبارےمیں ایک ٹویٹ کرکےان کےآصف زرداری سےپرانےتعلق کی بات کرچکےہیں ۔

مزید پڑھیں »