ویب ڈیسک ۔۔ 9مئی کےبعدپی ٹی آئی کوچھوڑجانےوالےسابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جلسہ منسوخی پربرہمی کااظہار۔ کہابڑی بڑی بڑھکیں مارنےوالی پی ٹی آئی نےکئی باراجازت ملنےکےباوجودجلسہ منسوخ کیا۔ پارٹی لیڈرشپ پرلوگوں کایقین کم ہوتاجارہاہے،یہ جوکہتےہیں وہ کرتےنہیں۔
آج نیوزکے پروگرام ”روبرو“میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہایہ لوگ بھوک ہڑتال کو نہ چلاسکے،لیڈرشپ باربارکمزوری دکھا رہی ہے۔ لاہورجلسےکےحوالےسےبات کرتےہوئےانہوں نےکہاشوکت بسرا کی ایسی پوزیشن نہیں کہ وہ اس حوالےسےکوئی حتمی اعلان کرسکیں یا روک سکیں۔ جو کرنا ہے عمران خان نے کرنا ہے۔ ایک آدھ دن میں پکچر کلئیر ہوجائے گی۔ لیکن لیڈرشپ اس وقت خودکنفیوژن کاشکارہے۔
عمران اسماعیل کےمطابق اسلام آبادکاجلسہ ملتوی ہونےکےپیچھےاسٹیبلشمنٹ سےکوئی تورابطہ ہے۔اس وقت ن لیگ کے حلقوں میں کھلبلی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ اگرعمران خان کےرابطےبحال ہوگئےاوروہ دوبارہ منظرعام پرآگئےتوان کی فارم فورٹی سیون کی سیاست تودھڑام سےنیچےآگرےگی۔
سابق گورنرنے کہا کہ عمران خان کھل کر اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کےپیغام دےرہےہیں لیکن اسٹبلشمنٹ سے اب تک کوئی مضبوط جواب نہیں آیا ہے،ملکی مسائل بات چیت کے زریعے ہی حل ہوں گے۔