ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کےتحریک انصاف پرتابڑتوڑحملے۔ کہاایک بارپھرملک میں 9مئی دہرانےکی کوشش ہورہی ہے،بیرون ملک سےسازش کےتانےبانےبنےجارہےہیں،قومی وحدت کوخطرہ ہےلیکن ہم وطن عزیزکابھرپوردفاع کریں گے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےخواجہ آصف نےانتہائی حیران کن انکشافات کئے۔ کہاپی ٹی آئی نے22اگست کاجلسہ منسوخ کرنےکیلئےخودرابطہ کیا،اسی لئےصبح7بجےبانی پی ٹی آئی سےرابطہ کرکےملاقات کی سہولت کاری کی گئی۔ بقول خواجہ آصف جلسہ ناکامی کےخوف سےمنسوخ کیاگیا،جلسہ کامیاب ہوناہوتاتویہ کبھی اسےمنسوخ نہ کرتے۔
وزیردفاع نے کہایہ کہتےہیں9مئی ہم نےنہیں کیا۔اگریہ سچ بول رہےہیں تواس دن کی ویڈیوزمیں دکھائی دینےوالےچہرے کرائے کے تھے؟9 مئی واقعات ہزاروں نہیں کروڑوں لوگوں نے دیکھے،ملوث عناصر کی شکلیں ویڈیوز میں واضح ہیں۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان اوراعظم سواتی کی ملاقات کے حوالے سے خواجہ آصف نےکہاجیلوں میں ہونےوالی گفتگو راز میں نہیں رہتی، آپ کی ہر نقل و حرکت ریکارڈ ہوتی ہے، میں جیل کے جس سیل میں تھا وہاں 16 کیمرے لگے تھے۔
وزیردفاع نےمزیدکہاکہ علی امین گنڈاپورعثمان بزدارسےبھی آگےہیں،دونوں میں فرق یہ ہےکہ بزداربولتانہیں تھاجبکہ یہ بڑھکیں بہت مارتےہیں۔