ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب پولیس نےکچےکےعلاقےمیں کارروائی کرکےمغوی کانسٹیبل احمدنوازکوبحفاظت بازیاب کرالیا۔ ترجمان پولیس نےرہائی کی تصدیق کرتےہوئےانکشاف کیاکہ مبینہ طورپرپولیس اورڈاکووں کےدرمیان ڈیل کےنتیجےمیں اہلکارکورہائی ملی۔
میڈیارپورٹس کےمطابق کانسٹیبل احمدنوازکی رہائی کےبدلےقتل کےمجرم جبارلولائی کوجیل سےرہاکیاگیا۔ جبارلولائی نےدوسال پہلےنواز آباد کے قریب مہر شیخ کو قتل کیا تھا۔ جبار کا تعلق اندھڑ گینگ سے ہے، اندھڑ گینگ نے جبار کی رہائی پر ایک دوسرے کو مبارک دیتےہوئےہوائی فائرنگ کی۔
پولیس کے خلاف کارروائی اور ساتھی کی رہائی پر شر گینگ نے بھی اپنے لیڈر راحب شر کو مبارک باد اور شدید ہوائی فائرنگ کی۔ واضح رہےکہ مغوی کانسٹیبل کی رہائی کے لیے پولیس ٹیم کل شام سے کچے میں تھی۔
واضح رہے 23 اگست کو رحیم یار خان کے کچے کےعلاقے ماچھکہ میں رات کےوقت انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا جب ڈاکوؤں نےپولیس کی 2گاڑیوں پر حملہ کرکے12 اہلکاروں کوشہیداورآٹھ کوشدیدزخمی کردیا۔ ڈاکوجاتےہوئےایک کانسٹیبل احمدنوازکوساتھ لےگئےتھے۔