Home / مردروزشادی کی پیشکش کرتےہیں: رابی پیرزادہ

مردروزشادی کی پیشکش کرتےہیں: رابی پیرزادہ

Rabi Peerzada marriage

ویب ڈیسک ۔۔ شوبزکی چکاچوندچھوڑکراسلامی طرزحیات اختیارکرنےوالی پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ کہتی ہیں انہیں روزانہ کی بنیادپرشادی کی درجنوں آفرزہوتی ہیں ۔

ایک پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی سےمتعلق حیران کن انکشافات کرتےہوئےرابی پیرزادہ کاکہناتھاکہ میں نےایک فاونڈیشن بنارکھی ہے۔ اس فاونڈیشن کےآٹھ سےدس فون نمبرزہیں ۔ ان نمبرزپرآنےوالےمیجسزمیں سےہردوسرامیسج میرےلئےکسی مردکی جانب سےشادی کی پیشکش پرمشتمل ہوتاہے۔

رابی پیرزادہ کےمطابق انہیں کی جانےوالی شادی کی پیشکشوں کی وجہ یہ ہےکہ آج کل کےمردشادی کیلئےشوبز سے وابستہ گلیمرس لڑکیوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں جوغلط نظریہ ہے۔

مردوں کوسمجھاتےہوئےسابقہ گلوکارہ نے کہا کہ مردحضرات گلیمرس لڑکیوں کے بجائے اپنے اردگرد موجود سادہ لڑکیوں کے بارے میں سوچیں، وہ بھی خوبصورت ہیں جو شادی کی پیشکش کی منتظر ہیں۔ ایسی سادہ مگرخوبصورت اورگھریلوسوچ رکھنےوالی لڑکیوں کی قدرکی جانی چاہیے۔

پوڈکاسٹ میں رابی پیرزادہ نےیہ نہیں بتایاکہ وہ کب اورکس سےشادی کرنےجارہی ہیں؟

یہ بھی چیک کریں

Justice Hema Report shocks India

کہاگیاایڈجسٹ کرو: اداکارہ نےسچائی بتادی

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی جانی مانی اوربڑی فلم انڈسٹری سےان دنوں لوگوں کےچھوٹےکرتوتوں کی خبریں …