ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری اگرچہ زیادہ بڑی نہیں لیکن اس میں کام کرنےوالےکچھ اداکاروں نےاس پربڑےگہرےاثرات چھوڑےہیں۔ اداکارہ ریماخان بھی ایسےہی چندافرادمیں شامل ہیں جنہیں آج بھی لوگ ان کی اداکاری اورخوبصورت شخصیت کےباعث مس کرتےہیں ۔
حال ہی میں ریمااپنی ایک تصویرکی وجہ سےایک بارپھرسےخبروں کی زینت بنی گئی ہیں ۔ اس تصویرمیں ریمااپنےشوہرکےساتھ کسی جگہ بیٹھی ہیں اوران کی گودمیں چھوٹابچہ ہے۔ انسٹاگرام پرشیئرکی گئی اس تصویرکےکیپشن نےلوگوں کوشش وپنج میں ڈال دیاہے۔
ریمانےاپنی پوسٹ کےکیپشن میں لکھاہے: ماں بننے کا تجربہ زندگی کے بارے میں قائم نظریے کو مکمل طور پر بدل دیتا ہے کیونکہ ایک ماں کی زندگی میں ننھی سی جان کی آمد کے بعد ہی وہ صبر اور محبت کے گہرے احساس کا مطلب سمجھتی ہے۔
تصویراوراس کےکپشن سےریماکےمداح بچےکوریماسےمنسوب کررہےہیں۔ کچھ میڈیارپورٹس کےمطابق یہ ریماکادوسرابیٹاہے۔ اسی وجہ سےلوگ کمنٹس سیکشن میں ریماکودوسری مرتبہ ماں بننےپرمبارکبادبھی دےرہےہیں ۔ کچھ مداح ریما سے سوال بھی کرتے نظر آئے کہ کیا یہ بچہ واقعی آپ کا ہے؟
ریمانےلالی وڈمیں اپنےڈیبیوشان کےساتھ فلم بلندی سےکیا۔ اس کےعلاوہ جیوا،چورمچائےشور،نکاح ان کی چندمشہورفلمیں ہیں ۔ انہوں نے200کےقریب فلموں میں کام کیا۔
فلم انڈسٹری کوخیربادکہنےکےبعدریمانےامریکہ میں مقیم ہارٹ سرجن ڈاکٹرشہاب سےشادی کرلی اوراب وہ اپنےشوہرکےساتھ وہیں رہتی ہیں۔