ویب ڈیسک ۔۔ لاہورسےاسلام آبادجانےوالی کارسوارفیملی کی پراسراراندازمیں ہلاکت کےکیس نےنیارخ اختیارکرلیا۔ زندہ بچ جانےوالےواحدشخص کابیان سامنےآگیا۔ کڑیاں سلجھنےکی بجائےمزیدالجھ گئیں ۔
یہ چندروزپہلےکاواقعہ ہے۔ میڈیاپرچلنےوالی خبروں کےمطابق موٹروےپولیس کوبھیرہ کےقریب ایک کارسےچارافرادکی لاشیں ملیں جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھےشخص کوبیہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا۔ پانچ افرادپرمشتمل یہ فیملی لاہورسےاسلام آبادجارہی تھی۔ ابتدائی طورپرکچھ پتانہ چلاکہ یہ المناک حادثہ کیسےپیش آیا۔
آج اس حادثےمیں زندہ بچ جانےوالےواحدشخص عمرقاسم کابیان سامنےآیاہے۔ عمرکےمطابق انہوں نےراستےمیں ایک بیکری سےجوس اورپیٹیزلئے،جنہیں کھانےکےبعدان کی طبعیت خراب ہوناشروع ہوئی ۔ عمرنےکہااسےالٹی آگئی جس کی وجہ سےاس کی جان بچ گئی لیکن اس کی فیملی کےدیگرلوگ اللہ کوپیارےہوگئے۔ عمرکاکہناہےکہ موٹروےپولیس ایک گھنٹےبعدجائےوقوعہ پرپہنچی ، اگریہ لوگ وقت پرپہنچ جاتےتومرنےوالوں کوبچایاجاسکتاتھا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کےبیان نےمعاملہ الجھادیا
دوسری طرف ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناہےکہ چارافرادکی موت کھانےپینےکی اشیاکی وجہ سےنہیں ہوئی ،گاڑی میں مختلف ادویات بھی پائی گئیں ۔ ابتدائی رپورٹ کےمطابق ہلاکت فوڈپوائزنگ سےنہیں ہوئی ۔ موت کیسےہوئی اس کاتعین توپنجاب فرانزک سائنس لیب کی رپورٹ کےبعدہی کیاجاسکےگا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کےمطابق اس روزموٹروےپرفوڈپوائزنگ کاکوئی اورواقعہ پیش نہیں آیا،گاڑی سےبرآمدہونےوالی اشیاایکسپائرتھیں اورنہ جعلی ۔ واقعہ علم میں آنےکےبعدفوڈسیفٹی ٹیموں نےملحقہ علاقوں سےجوس اوردیگرکھانےپینےکی اشیاکےسیمپل اکٹھےکرلئے۔ پولیس کےساتھ مل کرواقعےکی تمام پہلووں سےتحقیقات کی جارہی ہیں ۔۔ مزیدکارروائی تفصیلی رپورٹ سامنےآنےپرہی کی جاسکےگی ۔
اس کیس میں بدقسمت خاندان کےبچ جانےوالےسربراہ عمرقاسم اورڈی جی فوڈاتھارٹی کےبیانات نےاس کیس کوبہت پیچیدہ بنادیاہے۔ یقیناًاس کیس کاسامنےآنےوالاسچ ہم سب کوچونکاکررکھ دےگا۔