Home / عاطف اسلم خودکوبڑاسمجھناچھوڑدیں:شانی ارشد

عاطف اسلم خودکوبڑاسمجھناچھوڑدیں:شانی ارشد

shani arshad taunts Atif Aslam

ویب ڈیسک ۔۔ معروف موسیقاروگلوکارشانی ارشد نے عاطف اسلم پرطنزکرتےہوئےانہیں مشورہ دیاہےکہ وہ خودکوبڑاسمجھناچھوڑدیں۔ شانی ارشد کی عاطف اسلم سےمتعلق اس بات پرمشتمل مختصر سی ویڈیووائرل ہو رہی ہے۔

شانی ارشد نےیہ بات چند ہفتےپہلےاحمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں کی ہے۔ پوڈکاسٹ میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت موسیقی پرکھل کربات کی۔ اس شوکےایک سیگمنٹ میں میزبان نےپوچھاکہ کوئی ایک چیزجوعاطف اسلم کوکرنی چاہیے؟ اس پرشانی ارشدنےکہاوہ خود کو بڑی چیزسمجھنا چھوڑدیں۔

شانی ارشد نے کہاعاطف اسلم کواپنے رویے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کےساتھ مسئلہ ہےکہ وہ خودکوبڑی چیزسمجھتےہیں،انہیں اپنارویہ ٹھیک کرناچاہیے۔

شانی ارشد اورعاطف اسلم ماضی میں متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کرچکےہیں اوردونوں ہی اپنے شعبے کے بڑے نام ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Hema Report shocks India

کہاگیاایڈجسٹ کرو: اداکارہ نےسچائی بتادی

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی جانی مانی اوربڑی فلم انڈسٹری سےان دنوں لوگوں کےچھوٹےکرتوتوں کی خبریں …