ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کاکہناہےکہ پاکستانیوں کیلئےبرطانوی ویزاکےحصول کیلئےسسٹم کونئی ٹیکنالوجی کی مددسےزیادہ سےزیادہ آسان،محفوظ اورپیپرلیس بنایاجارہاہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کےاعلامئےکےمطابق برطانوی ویزےکیلئےدی جانے والی درخواستوں کو مرحلہ وار آن لائن کیا جارہاہے۔ ڈجیلٹلائزیشن پروسیس کی اپ گریڈیشن سےفزیکل دستاویزات کاجھنجٹ ختم ہوجائےگا۔
یادرہےکہ برطانوی ویزاسسٹم میں بتدریج واضح تبدیلیاں لائی جارہی ہیں اوراس مقصدکیلئےبائیو میٹرک درخواست گزاروں کے لیے ویزا اسٹیکر اور پاسپورٹ اسٹمپ ختم کردی گئیں۔
ایک انگریزی اخبار کے مطابق برطانیہ میں 6 ماہ سے زائد قیام کرنے والوں کو آن لائن اکاؤنٹ بنانا ہوگا،جس میں امیگریشن اور ویزا کا ریکارڈ محفوظ ہوگا۔6 ماہ سے کم قیام کرنے والوں کو یہ اکاؤنٹ نہیں بنانا پڑے گا۔