Home / ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

Arshad Nadeem Lesco promotion

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک 2024 میں پاکستان کیلئےگولڈمیڈل جیتنےوالےجیولین تھروایتھلیٹ کوگریڈ18سے19میں پروموٹ کرنےسےفی الحال معذرت کرلی ہے۔

میڈیاکی ایک خبرکے مطابق یہ فیصلہ لیسکو اسپورٹس بورڈ کی پالیسی کےباعث لیاگیاہےکیونکہ لیسکوقواعدوضوابط کےمطابق اسپورٹس کوٹہ پرتعینات شخص کوزیادہ سےزیادہ گریڈ18میں ترقی دی جاسکتی ہے۔ اس لئےارشدندیم کواگلےگریڈمیں ترقی دینےکیلئےقوانین میں ترمیم کی جانی چاہیے۔

رپورٹس کےمطابق اب یہ فیصلہ کیاگیاہےکہ پروموشن کاجائزہ لینےکیلئےسمری واپڈااسپورٹس بورڈکوبھیجی جائےگی۔ یادرہےاسسےپہلےلیسکونےارشدندیم کواولمپک گولڈمیڈل جیتنےپرگریڈ19میں ترقی دینےکااعلان کیاتھا۔ واپڈاہاوس لاہورمیں انہیں پچاس لاکھ روپےنقدانعام بھی دیاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …