ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں بلوچستان میں دہشت گردی کےبڑھتےرحجانات کی ایک بڑی وجہ وہاں کی سیاسی قیادت کی اپنےحلقوں میں غیرموجودگی بھی ہے۔ بلوچستان سےتعلق رکھنےوالےایم این ایزاورایم پی ایزاپنےحلقوں کی بجائےاسلام آبادیاکوئٹہ میں پائےجاتےہیں ۔ خواجہ آصف نےکہاکہ پڑھےلکھےبلوچ نوجوانوں کادہشت گردی کی طرف مائل ہوناتشویشناک بات ہےاوراسےروکنےکیلئےضروری ہےکہ وہاں کی سیاسی قیادت اپنےلوگوں کےدرمیان اپنی موجودگی کویقینی بنائے۔ وزیردفاع کامزیدکہناتھاکہ ان کی حکومت نےایک باراخترمینگل اوردوسری بارڈاکٹرمالک بلوچ کوبلوچستان کاوزیراعلیٰ بناکرصوبےمیں امن قائم کرنےکی کوشش کی ، جس کےبعدوہاں امن وامان کی صورتحال میں بہتری بھی آئی ۔ انہوں نےکہاکہ نوےکی دہائی میں اخترمینگل ہمارےاتحادی …
مزید پڑھیں »پاکستان
نوازشریف لندن جارہےہیں
ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی متوقع۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا11 ستمبر کو بیگم کلثوم نواز کی برسی کے بعد لندن کے لیے روانہ ہونےکاامکان ہے۔ وہ لندن میں اپناطبی معائنہ کرائیں گےاورکچھ وقت اپنےبیٹوں کےساتھ گزاریں گے۔ نوازشریف دوسے تین ہفتے تک لندن میں قیام کرسکتےہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سال 21 اکتوبر کولندن میں چارسال قیام کےبعد وطن واپس پہنچے تھےاورانہوں نےاس موقع پرلوگوں سےخطاب بھی کیاتھا۔ کچھ میڈیاخبروں کےمطابق نوازشریف کےبعدن لیگ کےرہنمابھی لندن جائیں گے۔
مزید پڑھیں »آنوش مسعودنےپولیس فورس کیوں جوائن کی؟
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ایس ایس پی آپریشنزلاہورڈاکٹرانوش مسعودنےپولیس فورس جوائن کرنےکی وجہ بتادی ۔ سماٹی وی کےمشہورپروگرام گپ شپ ودواسع چودھری میں اس سوال کےجواب میں کہ ایم بی بی ایس کرنےکےبعدپولیس میں آنےکافیصلہ کیوں کیا؟ انوش چودھری نےکہاکہ پہلےان کاپولیس میں آنےکاکوئی ارادہ نہیں تھا،لیکن ان کی فیملی ملک سےباہرچلی گئ اورانہوں نےجذبہ حب الوطنی کےتحت یہ فیصلہ کیاکہ ملک کی خدمت کرنےکیلئےپولیس ڈیپارٹمنٹ میں بہت پوٹینشل ہے۔ میرےخاندان کےلوگ آرمی اورپولیس میں تھے،اس لئےیونیفارم سےمحبت بھی تھی۔ یوں میراپولیس میں آناہوا۔ انہوں نےکہاکہ بطورڈاکٹربھی قوم کی خدمت کی جاسکتی تھی لیکن ایک پولیس افسرکےطورپرمیرےپاس قوم کی خدمت کابہترین …
مزید پڑھیں »حکومت کی مدت بارےمولاناکااہم بیان
ویب ڈیسک ۔۔ حکومت سےناراض مولانافضل الرحمان کہتےہیں وہ کوئی نجومی نہیں جویہ بتاسکیں کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پورےکرپائےگی یانہیں ؟ لاہورمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےمولاناکاکہناتھاکہ تحریک انصاف سےان کی جماعت کی 12سالہ تلخیوں کوختم ہونےمیں کچھ وقت لگےگا۔ایساجلدی میں نہیں ہوسکتا،تاہم تحریک انصاف سےہماری بات چیت جاری ہے۔ مولانافضل الرحمان لاہورمیں چودھری شجاعت حسین کےگھرگئےاوران کی عیادت کی ۔ چودھری شجاعت حسین نےمولانافضل الرحمان کوسپریم کورٹ کےفیصلےکی خوشی میں حلوہ کھلایا۔ کہاکہ مفتی محمودسےچودھری ظہورالہیٰ کےدورمیں گہرےمراسم تھے۔ چودھری شجاعت نےکہامولاناسےہمارےدیرینہ تعلقات ہیں ، یہ سلسلہ قائم ہےاوررہےگا۔
مزید پڑھیں »علی امین کےان سےرابطےہیں: خواجہ آصف
ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواسےمتعلق بڑادعویٰ کردیا۔ کہتےہیں علی امین گنڈاپورکے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔ جیو نیوزکے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘میں بات کرتےہوئےخواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی کے 22 اگست کےجلسےکےاعلان سےپیداشدہ صورتحال سےنکلناچاہتی تھی ۔ خواجہ آصف کےمطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں جس کی ابتدا خود پی ٹی آئی نے کی ہے۔ خواجہ آصف نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان ان کےمؤقف کی تائید کررہی ہیں۔ جلسےکےاعلان اورپھراس کی منسوخی کےپورے واقعے کا نقصان پی ٹی آئی کا ہی ہوا ہے۔ اُنہوں نےکہاکہ حکومت …
مزید پڑھیں »ایران نےپاکستان کوحتمی نوٹس بھجوادیا
ویب ڈیسک ۔۔ ایران نےگیس پائپ لائن منصوبےپرعمل نہ کرنےپرپاکستان کےخلاف فرانس کی عالمی ثالثی عدالت میں جانےکی دھمکی دےدی ۔ تہران کی جانب سےحکومت پاکستان کوحتمی نوٹس بھجوادیاگیاہے۔ قومی اخبارکی ایکسکلوسوخبرکےمطابق،اس منصوبے کو2014 سے 10 سال کی تاخیر کا سامنا ہے۔ جی ایس پی اے (گیس سیلزپرچیزایگریمنٹ) پر2009 میں فرانسیسی قانون کے تحت دستخط کیے گئےاور پیرس میں قائم ثالثی عدالت دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والےاس تنازع کا فیصلہ کرنے کا فورم ہے۔ واضح رہےکہ فرانسیسی ثالثی عدالت امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتی۔ پاکستان کےانٹراسٹیٹ گیس سسٹمز(آئی ایس جی ایس)اورنیشنل ایرانی گیس کمپنی (این آئی جی …
مزید پڑھیں »خواجہ آصف ماہ رنگ بلوچ پربرس پڑے
ویب ڈیسک ۔۔ بلوچستان کےعلاقےموسیٰ خیل میں پنجاب سےتعلق رکھنےوالےتئیس افرادکےبہیمانہ قتل پروزیرداخلہ خواجہ آصف کی بلوچ رہنماڈاکٹرماہ رنگ بلوچ پرکڑی تنقید ۔ خواجہ آصف نےماہ رنگ بلوچ کوآڑےہاتھوں لیتےہوئےکہاکہ اپنےلاپتہ لوگوں پر ماہ رنگ بلوچ اور دیگرلوگ اسلام آباد آکر دھرنادےدیتے ہیں لیکن، بلوچستان میں مزدوروں کے ساتھ جو ہوا اس پر ان سب کےمنہ پرکیوں تالےلگےہوئےہیں۔ یہ دہرامعیارہے۔ صرف اپنے لئے بولتے ہیں پنجابیوں کے لئے کچھ نہیں بولتے۔ سوشل میڈیاپلیٹ فارم ”ایکس“پرجاری بیان میں کہاخواجہ آصف نےکہاکہ’لاپتہ افراد کا مقدمہ لڑنے والے اور جلوس نکالنے والے،دھرنا دینے والے آج جو خون ناحق بلوچستان میں بہایا گیا اس …
مزید پڑھیں »عمران اسماعیل کی پی ٹی آئی قیادت پرتنقید
ویب ڈیسک ۔۔ 9مئی کےبعدپی ٹی آئی کوچھوڑجانےوالےسابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جلسہ منسوخی پربرہمی کااظہار۔ کہابڑی بڑی بڑھکیں مارنےوالی پی ٹی آئی نےکئی باراجازت ملنےکےباوجودجلسہ منسوخ کیا۔ پارٹی لیڈرشپ پرلوگوں کایقین کم ہوتاجارہاہے،یہ جوکہتےہیں وہ کرتےنہیں۔ آج نیوزکے پروگرام ”روبرو“میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہایہ لوگ بھوک ہڑتال کو نہ چلاسکے،لیڈرشپ باربارکمزوری دکھا رہی ہے۔ لاہورجلسےکےحوالےسےبات کرتےہوئےانہوں نےکہاشوکت بسرا کی ایسی پوزیشن نہیں کہ وہ اس حوالےسےکوئی حتمی اعلان کرسکیں یا روک سکیں۔ جو کرنا ہے عمران خان نے کرنا ہے۔ ایک آدھ دن میں پکچر کلئیر ہوجائے گی۔ لیکن لیڈرشپ اس وقت خودکنفیوژن کاشکارہے۔ عمران اسماعیل …
مزید پڑھیں »جلسہ پی ٹی آئی نےخودمنسوخ کروایا: خواجہ آصف
ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کےتحریک انصاف پرتابڑتوڑحملے۔ کہاایک بارپھرملک میں 9مئی دہرانےکی کوشش ہورہی ہے،بیرون ملک سےسازش کےتانےبانےبنےجارہےہیں،قومی وحدت کوخطرہ ہےلیکن ہم وطن عزیزکابھرپوردفاع کریں گے۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےخواجہ آصف نےانتہائی حیران کن انکشافات کئے۔ کہاپی ٹی آئی نے22اگست کاجلسہ منسوخ کرنےکیلئےخودرابطہ کیا،اسی لئےصبح7بجےبانی پی ٹی آئی سےرابطہ کرکےملاقات کی سہولت کاری کی گئی۔ بقول خواجہ آصف جلسہ ناکامی کےخوف سےمنسوخ کیاگیا،جلسہ کامیاب ہوناہوتاتویہ کبھی اسےمنسوخ نہ کرتے۔ وزیردفاع نے کہایہ کہتےہیں9مئی ہم نےنہیں کیا۔اگریہ سچ بول رہےہیں تواس دن کی ویڈیوزمیں دکھائی دینےوالےچہرے کرائے کے تھے؟9 مئی واقعات ہزاروں نہیں کروڑوں لوگوں نے دیکھے،ملوث عناصر …
مزید پڑھیں »مغوی کانسٹیبل کی رہائی کس ڈیل کےتحت ہوئی؟
ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب پولیس نےکچےکےعلاقےمیں کارروائی کرکےمغوی کانسٹیبل احمدنوازکوبحفاظت بازیاب کرالیا۔ ترجمان پولیس نےرہائی کی تصدیق کرتےہوئےانکشاف کیاکہ مبینہ طورپرپولیس اورڈاکووں کےدرمیان ڈیل کےنتیجےمیں اہلکارکورہائی ملی۔ میڈیارپورٹس کےمطابق کانسٹیبل احمدنوازکی رہائی کےبدلےقتل کےمجرم جبارلولائی کوجیل سےرہاکیاگیا۔ جبارلولائی نےدوسال پہلےنواز آباد کے قریب مہر شیخ کو قتل کیا تھا۔ جبار کا تعلق اندھڑ گینگ سے ہے، اندھڑ گینگ نے جبار کی رہائی پر ایک دوسرے کو مبارک دیتےہوئےہوائی فائرنگ کی۔ پولیس کے خلاف کارروائی اور ساتھی کی رہائی پر شر گینگ نے بھی اپنے لیڈر راحب شر کو مبارک باد اور شدید ہوائی فائرنگ کی۔ واضح رہےکہ مغوی کانسٹیبل کی …
مزید پڑھیں »