Home / اہم پی ٹی آئی رہنماگرفتار

اہم پی ٹی آئی رہنماگرفتار

PTI leaders arrested

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اسلام آبادجلسےمیں انتظامیہ کودئیےگئےاین اوسی کی خلاف ورزی کرنےپرپولیس نےپی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں ۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر، شیرافضل مروت اورشعیب شاہین کوگرفتارکرکےمقدمات درج کرلئےگئےہیں۔

پولیس نےبیرسٹر گوہراورشیرافضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا جبکہ شعیب شاہین کوذرائع کےمطابق ان کے گھر سےحراست میں لیاگیا۔

ذرائع کےمطابق اسلام آبادمیں نافذالعمل جلسوں،جلوسوں اورعوامی اجتماعات کیلئے نئے قانون کےتحت آٹھ ستمبرکوسنگجانی میں کئےگئےجلسےمیں پی ٹی آئی نےقانون کی کئی خلاف ورزیاں کیں۔

طےشدہ روٹ سےہٹ کرجلسہ گاہ کی طرف بڑھنےوالےکارکنوں نےپولیس اہلکاروں پرپتھراوکیاجس سےایس ایس پی سیف سٹی شعیب خان اورمتعددپولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔

این اوسی کےمطابق انتظامیہ کےساتھ طےشدہ این اوسی کےمطابق جلسہ 4بجےسےشروع ہوکرشام7بجےہرصورت ختم کرناتھا،لیکن ضلعی انتظامیہ کےاحکامات کےباوجودجلسہ جاری رہابلکہ ذرائع کےمطابق جلسہ انتظامیہ نےسرکاری حکمنامہ لانےوالےسرکاری اہلکارکوبھی وہیں حبس بےجامیں بٹھائےرکھا۔

پولیس ذرائع کےمطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کےخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع ہونےکا امکان ہے اور اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طورپر آگاہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے۔ کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اوردفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif apni chat apna ghar scheme

نوازشریف پی ٹی آئی کارکنوں سےمخاطب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےعمران کےکارکنوں کومخاطب کرکےبڑی بات کردی …