ویب ڈیسک ۔۔ جمعیت علمائےاسلام کےسربراہ مولانافضل الرحمان کہتےہیں فلسطین میں اسرائیل کےوحشیانہ مظالم جاری ہیں،اسرائیل کاوجودکسی صورت تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔ بڑےلوگوں نےکہااسرائیل کوتسلیم کرلیاجائے،لیکن ایساہرگزہرگزنہیں ہوسکتا۔
مینارپاکستان لاہورپرختم نبوت قانون کی گولڈن جوبلی کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاپاکستان کےعوام ختم نبوت کا دفاع کرناجانتے ہیں،آج کا اجتماع پاکستان کی وحدت کی علامت ہے۔
فلسطین میں اسرائیل کاظلم وبربریت جاری ہے،حماس کے مجاہدین فلسطین کی آزادی کے لیے آگے بڑھیں، امریکا انسانی حقوق کا قاتل تو ہو سکتا ہے،علم بردارنہیں۔ فلسطینی بھائیوں کا خون بہہ رہا ہے، ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن اور 2024 کے الیکشن کے نتائج دونوں دھاندلی زدہ ہیں،اب اہمیت اس عوامی اسمبلی کی ہے یہاں سےقوانین پاس ہوں گے۔
کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےجےیوآئی کےسینئررہنماعلامہ ناصرمحمودسومرونےکہاکہ ہماری آنےوالی نسلیں بھی ختم نبوت کاتحفظ کرتی رہیں گی ۔