ویب ڈیسک ۔۔ اٹلس ہونڈا نےاپنی مقبول موٹرسائیکل سی جی125 کا2025ورژن ریلیزکردیاہےلیکن جیساکہ توقع تھی، اس موٹرسائیکل میں سوائےایک اسٹیکرکےاورکچھ بھی نیانہیں۔
کمپنی کے آفیشل فیس بک پیج پرلائیونشرہونے والے اس لانچ کےمطابق 2025 کے ماڈل میں واحد قابل ذکر تبدیلی صرف ایک نئے اسٹیکر کا اضافہ ہے۔ بہت عرصےہم دیکھ رہےہیں کہ اٹلس ہونڈااپنی موٹرسائیکلزمیں کوئی قابل ذکرتبدیلیوں کی بجائےایسی ہی چھوٹی موٹی اورغیراہم تبدیلیاں کرتی آرہی ہے۔
موٹرسائیکل کے بہت سے شائقین نےپاکستان میں سی جی125 کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے2025ورژن میں نمایاں اپ گریڈ کی توقع کی تھی جوپوری نہیں ہوئی کیونکہ 2025 ماڈل خصوصیات اور کارکردگی میں بڑی حد تک کوئی نمایاں تبدیلی نہیں رکھتا۔
اٹلس ہونڈا نےایک بارپھرپہلےجیساہی ماڈل متعارف کرایاہےجس میں ڈیزائن،تکنیکی بہتری،کمفرٹ یافیول ایفی شینسی میں اضافےجیساکچھ بھی نہیں۔
سی جی125 تین قسموں میں آتا ہے: کک اسٹارٹ سٹینڈرڈماڈل،سیلف اسٹارٹ ورژن اورسی جی125ایس گولڈ، لیکن تمام ورژن گزشتہ سال کے ماڈلزجیسےہی ہیں۔
2025ماڈلز کی قیمتیں
سی جی125سٹینڈرڈ: روپے 234,900
سی جی125سیلف اسٹارٹ: روپے۔ 282,900
سی جی125ایس گولڈ: روپے 292,900
خاطرخواہ بہتری کے فقدان نے بہت سے خریداروں کو یہ سوچنےپرمجبورکردیاہےکہ آیابہت زیادہ قیمت کےعوض وہ بھی محض ایک اسٹیکرکیلئےکیادرست ہوگا؟