Home / ہونڈاموٹرسائیکل کی قیمتوں میں پھراضافہ ۔۔ وجہ کیا؟

ہونڈاموٹرسائیکل کی قیمتوں میں پھراضافہ ۔۔ وجہ کیا؟

Honda Motorcycle Prices Increased

ویب ڈیسک ۔۔ ہنڈااٹلس نےایک بارپھراپنی تمام ماڈل کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔ قیمتوں میں اضافےکےحوالےسےڈیلرز کو آگاہ کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر منگل سے ہوگیاہے۔

قیمتوں میں ردوبدل سب سے زیادہ ہنڈا سی بی 150ایف ایس ای کی قیمت میں کیاگیاہے جس کی قیمت 15ہزار روپےاضافے سے 3لاکھ 57ہزار900روپے ہوگئی ہے۔پرانی قیمت 3لاکھ 42ہزار900روپے تھی۔ سی بی 150کی قیمت بھی 3لاکھ 38ہزار سے بڑھا کر 3لاکھ 53ہزار روپے کردی گئی ہے۔

شہریوں کےبہت فیورٹ موٹرسائیکل ہنڈا سی جی 125کی قیمت میں 6ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس موٹرسائیکل کی نئی ایک لاکھ 85ہزار900روپے ہوگئی ہےجبکہ پہلےیہ قیمت ایک لاکھ 79ہزار900روپے تھی۔

سی جی 125سیلف کی قیمت میں 9ہزار روپےاضافہ کیاگیاہے۔ اس موٹربائیک کی نئی قیمت 2لاکھ 19 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے، جو پہلے 2لاکھ 10ہزار900 روپے تھی اور سی جی125 ایف کی قیمت 9ہزار روپے کے اضافے سے 2لاکھ 83ہزار900روپے ہوگئی ہے۔

آٹو ڈیلرز کے مطابق ہنڈا پرائیڈر کی قیمت 6ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کےبعداس ماڈل کی قیمت 1لاکھ 61ہزار 900روپے تک پہنچ گئی ہے۔ سی ڈی 70ڈریم 5ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 900روپے ہوگئی ہے، اسی طرح سی ڈی70 کی قیمت 5ہزار روپے کے اضافےکےبعدایک لاکھ 21ہزار500روپےہوگئی ہے۔

اس سےپہلےپاکستان میں آٹوموبائل کمپنیاں ڈالر کی قدر میں اضافے کو جواز بنا کر قیمتوں میں ہر دو ماہ اضافہ کرتی رہی ہیں لیکن اب جبکہ ڈالرکی قیمت مستحکم ہے،موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ بلاجوازہے۔۔

اس حوالے سے چیئرمین ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز ایسوسی ایشن صابر شیخ کاکہنا ہے کہ جن ماڈلز کے بارے میں کمپنی دعویٰ کرتی ہے کہ اس کی90 فیصد ملک کے اندر مینوفیکچرنگ ہوتی ہے جیسے 70سی سی اور125سی سی ہے اس کی قیمتوں میں اضافہ تو سمجھ سےبالاہےلیکن بقیہ امپورٹڈ ماڈلز جس کے سارے پرزے باہر سے آتے ہیں،صورتحال مختلف ہے۔

صابر شیخ کاکہناتھاامپورٹڈ موٹر سائیکلوں کے ایل سیزکے لئے ڈالر ابھی بھی دستیاب نہیں اور ٹیکسز بھی بہت زیادہ ہیں ساڑھے 3 لاکھ کی موٹر سائیکل پر ایک لاکھ روپے تو سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں دینی پڑتی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …