Home / ہرحال میں ملکی دفاع کاعزم کرتےہیں: عسکری قیادت

ہرحال میں ملکی دفاع کاعزم کرتےہیں: عسکری قیادت

Army war games

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف کی آرمی وارگیمزکےاختتامی اجلاس میں شرکت ۔ کہاخطےمیں اسٹریٹجک توازن برقراررکھنےکیلئےپاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتےہیں ۔

آئی ایس پی آرکےمطابق اجلاس میں وزیراعظم کووارگیمزاورخطرےکےمیدان میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پرجامع بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ ڈیٹرنس کا نظام جارحیت کی صورت میں کسی بھی مخالف پر سخت سزا کے نفاذ کو یقینی بنائےگا۔ روزگارکے جدید تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا مقصد ڈیٹرنس نظام کو بڑھانا ہے ۔

وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کااظہارکیااورخطے میں اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔

عسکری قیادت کا کہناتھاپاک فوج موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح باخبر ہے ، پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف، وزیردفاع، وزیرخزانہ، وزیراطلاعات، اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پرعسکری قیادت نےقومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …