ویب ڈیسک ۔۔ کراچی کی ایک مقامی عدالت نےبیوی کی نازیباتصاویربنانےاوران تصاویرکوبیوی کےبھائی کوبھیج کربلیک میل کرنےکےکیس میں فیضان نامی شخص کو9سال قیدکی سنادی ۔ قیدکی سزاکےعلاوہ فیضان کوگھناونےجرم کےارتکاب میں90ہزارروپےجرمانہ بھی بھرناپڑےگا۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے بیوی کی نازیبا تصاویر اُسکے بھائی کوواٹس ایپ کیں اوربلیک میل کیا۔ اہلیہ کےبھائی نےایف آئی اےمیں اس واقعےکی شکایت درج کرائی اورایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اُسکا موبائل قبضے میں لیا۔
ملزم کا موبائل چیک کیاگیاتواس میں بیوی کی غیر اخلاقی تصاویر موجود تھیں، بیوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اُسکی شادی 2019میں فیضان سےہوئی، فیضان اس پرتشدد کرتااور پیسوں کا مطالبہ کرتا۔
ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے موبائل کو غلط استعمال کیا گیا،جس پرعدالت نے ریمارکس دئے کہ ملزم نے اپنےدفاع میں کوئی گواہ یا ثبوت پیش نہیں کیا، ملزم نے اس حرکت سے مدعی اور اس کی فیملی کی عزت کو داغدار کیا۔ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔