ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعلی امین گنڈاپورکاچیلنج قبول کرتےہوئےکہاہےکہ اپنےالفاظ یادرکھنااورپندرہ دن کےاندرعمران خان کوجیل سےرہاکرواکےدکھانا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرعلی امین گنڈاپورکےبانی پی ٹی آئی کورہاکروانےکےبیان پرتبصرہ کرتےہوئےخواجہ آصف نےانہیں کڑی تنقیدکانشانہ بنایا۔ کہاتقریر میں بنگلہ دیش کا حوالہ دینے اور پشتونوں کا لشکر لے کر پنجاب پہ حملہ آور ہونے کی دھمکی دینے والے اس شخص سے اپنے حلقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
خواجہ آصف نےکہااگران کےپاس اتنےلشکرہیں تودہشت گردوں کوکیوں کنٹرول نہیں کرتے؟ اگریہ ایسانہیں کرتےتومان لیں یہ ان کےحلیف ہیں ۔
وزیردفاع نےعلی امین گنڈاپورکومخاطب کرتےہوئےکہاکہ لاہورمیں جلسہ کروتولوگوں کویہ بھی بتاناکہ پہلی بارجب شہبازشریف سےملنےآئےتوکس کی ہدایت سےآئے۔
یادرہےکہ اسلام آبادکےجلسےمیں علی امین گنڈاپورنےوفاقی حکومت کودھمکی دی کہ پندرہ دن میں عمران خان کورہانہ کیاتووہ خودانہیں رہاکروالیں گے۔