پاکستان

پاک فوج میں کوئی احتساب سےبالاترنہیں: کورکمانڈرزکانفرنس

corp commanders conference

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں فورم نےاس عزم کااظہار کیاکہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جس سےمنسلک ہرفردکی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے اوریہ کہ فوج میں کوئی بھی احتساب سےمبرانہیں ۔ آئی ایس پی آرکی جانب سےجاری اعلامیےکےمطابق سپہ سالارجنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے افواجِ پاکستان کےشہدا،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس کےشرکاکوخطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اوربڑھتے …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی سےمذاکرات، عرفان صدیقی نےسچ بتادیا

no talks with PTI: Irfan Siddiqi

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن کےسینیٹرعرفان صدیقی نےمدعاہی مکادیا ۔ کہتےہیں محموداچکزئی کےذریعےتحریک انصاف سےکوئی بات چیت نہیں ہوئی اورنہ ہی اس پارٹی سےمذاکرات ہوسکتےہیں ۔ لاہورمیں نوازشریف کی زیرصدارت ہونےوالےپارٹی اجلاس کےحوالےسےبات کرتےہوئےسینیٹرعرفان صدیقی نےکہااجلاس میں پی ٹی آئی کاذکرتک نہیں ہوا ۔ میٹنگ میں کسی نےبانی پی ٹی آئی کانام بھی نہیں لیا۔ عرفان صدیقی نےکہاپی ٹی آئی والےخوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، دروازے پر ذرا سی آہٹ سےان کی باچھیں کھل جاتی ہیں، کوئی ان کے دروازے پرنہیں آ رہا،اب انکی طرف رُخ کرنے والا کوئی نہیں۔ عرفان صدیقی نےکہاجو فصل آپ نے بوئی،اب اسےکاٹنےکاوقت …

مزید پڑھیں »

عدلیہ اورافسرشاہی بھی جواب دیں: خواجہ آصف

Defence minister Khawaja Asif

ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےبیوروکریسی اورعدلیہ کوبھی جوابدہ ٹھہرانےکامطالبہ کردیا ۔ جیونیوزکےپروگرام نیاپاکستان میں بات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ 75سال سے فیصلے کرنے والی بیورو کریسی اورعدلیہ سےبھی جواب طلبی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صدارت میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں سیاسی معاملات پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ نواز شریف کی صدارت میں اجلاس میں صرف پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور بجلی کے بلوں پر بات ہوئی ۔ نواز شریف نے پی ٹی آئی سے بات چیت سے متعلق کوئی ذکرہی نہیں چھیڑا۔ تحریک انصاف کےساتھ مذاکرات کی خبروں پرخواجہ آصف نےکہااس وقت ماحول …

مزید پڑھیں »

فتنتہ الخوارج کی قیادت افغانستان میں موجود

ویب ڈیسک ۔۔ افغان عبوری حکومت کےمسلسل انکارکےباوجودایک بارپھرکچھ ایسےشواہداورثبوت سامنےآئےہیں جن سےثابت ہوتاہےکہ فتنہ الخوارج کی قیادت افغانستان میں حکومت کی چھترچھایہ کےنیچےبڑےآرام سےپناہ لئےہوئےہے۔ شواہداورثبوتوں سےپتاچلتاہےکہ فتنتہ الخوارج کےسرغنہ نورولی اورسرغنہ مزاحم محسودافغانستان میں پناہ لئےہوئےہیں اورافغانستان کی عبوری حکومت نےانہیں رہائش کیلئےاسپیشل پرمٹ جبکہ گاڑی اوراسلحہ کیلئےسرکاری کارڈجاری کیاہے۔ دستاویزات کے مطابق، نورولی کو فیلڈر 2005 ماڈل گاڑی دی گئی ہے۔ سرکاری افغان کارڈ کے مطابق نور ولی کو ایک کلاشنکوف نمبر 91442 جبکہ دوسری روسی ساختہ کلاشنکوف نمبر 96280490 رکھنے کی بھی اجازت ہے۔ خوراج کے سرغنہ مزاحم کو افغانستان عبوری حکومت کی جانب سے جاری …

مزید پڑھیں »

تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن میں مذاکرات کی بڑی خبر

PML-N and PTI talks

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی اورن لیگ میں مذاکرات ہورہےہیں یانہیں ہورہے؟ہونگےیانہیں ہونگے؟یہ ایسےسوالات ہیں جوان دنوں سیاست سےدلچسپی رکھنےوالےہرپاکستانی کےذہن میں سراٹھارہےہیں لیکن صحیح جواب شایدکسی کےپاس نہیں ۔ گزشتہ روزمسلم لیگ کےدواہم رہنماوں احسن اقبال اورخواجہ آصف نےکھل کرپی ٹی آئی سےمذاکرات کی مخالفت کی ۔ احسن اقبال نےکہاکہ 9مئی واقعات پرمعافی مانگنےتک پی ٹی آئی سےبات چیت کاسوال ہی پیدانہیں ہوتاجبکہ خواجہ آصف نےتوسرےسےہی مذاکرات سےانکارکردیا۔ تاہم سعدرفیق اورایازصادق مشروط مذاکرات کےحامی ہیں ۔ آج ایک حیران کن خبرکےمطابق ن لیگ کےراناثنااللہ اورپی ٹی آئی کی جانب سےمحموداچکزئی میں پہلےسےرابطےاوربات چیت کاعمل جاری ہے۔ الیکٹرانک میڈیاکےمطابق …

مزید پڑھیں »

سندھ کابجلی بلوں میں ریلیف کامنصوبہ سامنےآگیا

Sindh Govt electricity relief plan

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےبعدوزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےگھریلوصارفین کوریلیف دینےکیلئےبڑامنصوبہ بنالیا۔ سندھ حکومت کےمنصوبےمیں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کےساتھ ویڈیوکانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ نےپیک آور چارجز اور مختلف سلیبز ختم کرنے کی تجویزدےدی اوردلیل یہ دی کہ بجلی سستی ہوگی تو طلب بڑھے گی، اضافی بجلی بھی استعمال میں آجائےگی۔ مرادعلی شاہ کی تجویزکےمطابق تمام صارفین کیلئےبجلی کاریٹ یکساں کردیاجائےکیونکہ اس سےبجلی کی مانگ بہت بڑھ جائےگی ۔ یادرہےایک روزپہلےکراچی میں سولرپینل کی تقسیم کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےبلاول بھٹونےکہاتھاکہ وفاقی حکومت …

مزید پڑھیں »

مریم نوازکی جعلی ویڈیوزاپ لوڈکرنےوالے2افرادگرفتار

maryam nawaz fake video accused

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی من گھڑت تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیاپراپ لوڈ کرنے پردو افرادکوگرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کےمطابق ملزمان احمد حسن اور مرتضیٰ خان کو وزیر اعلیٰ مریم نوازسےمشابہت رکھنےوالےگمراہ کن ویڈیومواد پھیلانے پر گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاری مزنگ، لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی جانب سے درج کرائی گئی باقاعدہ شکایت کے بعد عمل میں آئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اشتعال انگیز اور جھوٹا مواد پھیلانے میں ملوث تھے جو عوامی بدامنی کو ہوادینےکیلئےتیارکیاگیاتھا۔ یہ مقدمہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کاآغاز

VPN registration in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت پاکستان نےٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹراورسافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کی ویب سائٹس پر’ون ونڈو‘آپریشن کے ذریعے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان کیاہے۔ یہ اقدام ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس کی وسیع اورطویل سست روی کےبعدسامنےآیاہے۔ سافٹ ویئرہاؤسز،کال سینٹرز، فری لانسرز، اورغیر ملکی مشنز/سفارت خانوں کو ان کے جائز، محفوظ اوربلا تعطل آپریشنز میں سہولت فراہم کرنے کے لیے،پی ٹی اے اورپی ایس ای بی کی ویب سائٹس پردستیاب ‘ون ونڈو’ آپریشن کے تحت وی پی این کورجسٹرکیاجارہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک ریلیزکےمطابق یہ ایک جاری عمل ہےجسےپی …

مزید پڑھیں »

قرآن پاک کی بےحرمتی پرعمرقیدکی سزا

Husband jailed for explicit vide of wife

ویب ڈیسک ۔۔ کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کاالزام ثابت ہونےپرایک شخص کوعمرقید کی سزا سنادی۔ استغاثہ کی جانب سےکامیابی سےالزامات ثابت ہونےپرعدالت نےعلی حیدرکوعمرقید کی سزاسنائی۔ 4جون 2021 کوعلی حیدرنامی شخص کوضیاکالونی کراچی میں بے حرمتی کا ارتکاب کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ استغاثہ کےمطابق علی حیدر فجر کی نماز کے بعد قرآن کریم کی بے حرمتی کرتے ہوئے پایاگیا۔ اس کے خلاف کورنگی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پاکستانی قانون کے مطابق پیغمبر اسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی توہین پرسزائے موت جبکہ قرآن کی بے حرمتی پرعمرقید کی …

مزید پڑھیں »

ملک دشمنوں سےکوئی بات نہیں ہوگی:وزیراعظم

PM Shehbaz in Quetta

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی سول اورعسکری قیادت دہشت گردی کےخلاف یکجان ۔ وزیراعظم اورآرمی چیف نے اس عزم کاکھل کراظہارکیاکہ پاکستان دشمن قوتوں سےکوئی بات نہیں ہوگی ۔ ایسےملک دشمن عناصرکوسختی سےکچل دیاجائےگا۔ کوئٹہ میں وزیراعظم شہبازشریف نےصوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی ، وزیرداخلہ محسن نقوی ،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اوروزیراطلاعات عطاتارڑسمیت اعلیٰ سول اورعسکری حکام نےشرکت کی۔ اجلاس کےشرکاسےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم نےکہاکہ بلوچستان میں 26اگست کوہونےوالےدہشت گردی پرقوم غمزدہ ہے،معصوم انسانوں کاخون بہانےوالےدہشت گردوں سےکوئی رعایت نہیں برتی جائےگی،شہداکالہورائیگاں نہیں جائےگا۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ …

مزید پڑھیں »