پاکستان

آئینی عدالت بناکردکھائیں گے: بلاول

Bilawal Addresses BHC Bar in Quetta

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آئینی عدالت ہماری مجبوری بھی ہےاورضروری بھی ، ہرصورت قائم کرکےدکھائیں گے ۔ ان خیالات کااظہارچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےسندھ ہائیکورٹ بارسےخطاب کرتےہوئےکیا۔ ان کاکہناتھاآئین سازی اورقانون سازی عدلیہ کانہیں پارلیمنٹ کاکام ہے۔ 19ویں آئینی ترمیم عدالتی دھمکی کی وجہ سےلاناپڑی لیکن اب چاہےکچھ بھی ہو، چارٹرآف ڈیموکریسی کےمطابق عدالتی اصلاحات لاکررہیں گے۔ بلاول بھٹونےکہاآئینی عدالت اس لئےضروری ہےتاکہ پھرسےکسی وزیراعظم کوپھانسی پرنہ چڑھایاجاسکے۔ ملک میں آئین سےمتعلق جوبھی مسئلےمسائل ہیں انہیں آئینی عدالت ہی دیکھےگی ۔ ہم نےوہ دوردیکھاہےجب جج صاحبان ایک آمرکوآئین میں ترمیم کی اجازت دےکرکئی کئی سال آئین کوبھول جایاکرتےتھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہاعدالتی …

مزید پڑھیں »

خوبصورت الفاظ سےدھوکہ نہیں کھائیں گے: فضل الرحمان

Maulana Fazalur Rehman warns govt

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ حکومت کی آئینی ترامیم پردبےالفاظ میں طنزکرتےہوئےمولانافضل الرحمان نےکہاخوبصورت الفاظ سےلوگوں کودھوکہ نہیں دیاجاسکتا۔ کراچی میں تقریب سےخطاب کرتےہوئےجےیوآئی کےسربراہ نےکہاوقت کےساتھ ساتھ تبدیلیاں ناگزیرہیں لیکن تبدیلی ایسی ہونی چاہیےکہ لوگوں کواس میں آپ کاذاتی مفادنظرنہ آئے۔ اگرلوگوں کواحساس ہوکہ اس میں آپ کاسیاسی مفادہےتوپارلیمنٹ اورحکمران اپنااعتمادبحال نہیں رکھ سکتے۔انتخابات میں دھاندلی ہوئی اورموجودہ اسمبلی اسٹیبلشمنٹ کی اسمبلی ہے۔ مولانافضل الرحمان نے کہاپاکستان میں سیاسی استحکام نہیں، دنیا ہمارے ساتھ کاروبارکیلئے آمادہ نہیں، دوست ممالک کو پاکستانی معیشت پر تشویش ہے،وہ پریشان ہیں پاکستان کو کیسے بچائیں۔ آئین پرعمل نہ ہواتوسیاسی عدم استحکام اوراضطراب اسی طرح برقراررہےگا۔ …

مزید پڑھیں »

معافی مانگوں گانہیں،معافی منگواوں گا: گنڈاپور

Ali Amin Gandapur video message

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پرچےکاٹنےہیں کاٹ لو،جوکرناچاہتےہوکرلو،معافی نہیں مانگوں گا ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکادوٹوک اعلان ۔ ویڈیوپیغام میں علی امین گنڈاپورنےکہاباربارمعافی کی بات ہورہی ہے لیکن معافی کس سےاور کیوں مانگوں؟پہلے معافی مجھ سے مانگیں، بانی پی ٹی آئی کوگرفتارکرنےپرمعافی مانگیں، پرامن احتجاج میں میرے لوگوں پر ظلم ہوا، میرے لوگوں کو شہید کیا گیا، اس کی معافی مانگیں ۔ معافی کی باتیں مت کرو،بات معافیوں پرآگئی تواپنی باقی زندگی معافی مانگتےپھروگے۔ پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اورکا۔ایساکوئی کام نہیں کیاجس پرمعافی مانگناپڑے۔ علی امین گنڈاپورنےلاہورجلسہ کیلئےدئیےگئےوقت پرطنزکرتےہوئےپوچھاکہ جلسےجلوسوں کیلئےکون سااسٹینڈرڈٹائم ہوتاہے،اسٹینڈرڈٹائم توبس پاکستان ٹیلی وژن کاہوتاہے ۔ …

مزید پڑھیں »

مخصوص سیٹیں پی ٹی آئی کونہیں مل سکتیں: سپیکر

Speaker NA Ayaz Sadiq letter to Election Commission

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کامعاملہ مستقبل قریب میں حل ہوتانظرنہیں آتا۔ شایدیہ کہنازیادہ درست ہوگاکہ یہ مسئلہ سلجھنےکی بجائےمزیدالجھتادکھائی دیتاہے۔ قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےچیف الیکشن کمشنرکاخط لکھاہےجس میں صاف صاف لکھاہےکہ سپریم کورٹ کےفیصلےتحت تحریک انصاف کومخصوص نشستوں نہیں دی جاسکتیں ۔ ایازصادق نےخط میں لکھاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ پرانےقانون کےتحت تھالیکن اب پارلیمنٹ نےالیکشن ایکٹ میں ترمیم کردی ہےاورنئےقانون کےتحت جس رکن نےپارٹی وابستگی کاسرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایاوہ آزادتصورہوگا۔ خط میں صاف صاف لکھ دیاگیاہےکہ وہ آزاد ارکان جو ایک سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے انہیں پارٹی تبدیل کرنے …

مزید پڑھیں »

آئینی بل پرپہلاراونڈحکومت ہارگئی

Govt fails to convince Maulana on constitutional amendments

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ حکومت کی تمام ترکوششوں کےباوجودآئینی اصلاحات کاپیکیج اتوارکےروزقومی اسمبلی اورسینیٹ میں پیش نہ کیاجاسکا۔ حکومتی ذرائع کےمطابق اب یہ بل پیرکےروزقومی اسمبلی اورسینیٹ میں پیش کئےجانےکاامکان ہےلیکن یہ ابھی واضح نہیں کہ حکومت نےپارلیمان کےدونوں ایوانوں میں دوتہائی ممبران کی حمایت حاصل کرلی ہےیانہیں؟ آئینی ترامیم پاس کروانےکیلئےحکومت کوقومی اسمبلی اورسینیٹ میں دوتہائی ارکان کی ضرورت ہےجوکہ حکومت کےپاس نہیں ۔ اس سارےکھیل میں جےیوآئی کےسربراہ مولانافضل الرحمان فیصلہ کن کردارکےطورپرسامنےآئےہیں اوران کی حمایت کےبغیراس آئینی بل کاپاس ہوناممکن دکھائی نہیں دیتا۔ یہی وجہ ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوروفاقی وزرامولانافضل الرحمان کوبل کی حمایت …

مزید پڑھیں »

ہزاروں لغزشیں ہیں لب تک جام آنےمیں

Govt wants JUI-F support for constitutional amendment

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی ریٹائرمنٹ کی عمربڑھانے، سپریم کورٹ کےججزکی تعدادمیں اضافےاورذرائع کےمطابق ملک میں سپریم کورٹ کےبرابرآئینی عدالت کےقیام کیلئےحکومت نےآئین میں ترمیم کرنےکی ٹھان لی ہے۔ اس حوالےسےحکومت کےارادےتوپختہ نظرآتےہیں اورلگتاہےکہ اسےیہ اعتمادبھی ہےکہ وہ جیسےتیسےکرکےاس آئینی ترمیم کوپارلیمنٹ سےپاس بھی کروالےگی ۔ لیکن وہ کہتےہیں ناں کہ ہزاروں لغزشیں ہیں لب تک جام آنےمیں ۔ دراصل اہم ترین آئینی ترمیم کیلئےحکومت کےپاس پارلیمنٹ میں نمبرگیم پوری نہیں ہورہی اورارکان کی مطلوبہ تعدادحاصل کرنےکیلئےوہ روزانہ مولانافضل الرحمان کےگھرکےچکرکاٹ رہی ہے۔ ہفتےکی رات کووفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاوروزیراطلاعات عطاتارڑپرمشتمل ایک وفداسلام آبادمیں مولاناکےگھرگیااورانہیں …

مزید پڑھیں »

اہم آئینی ترمیم کیلئےنمبرگیم پوری؟

Constitutional Amendment for Judges' retirement age

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےسپریم کورٹ کےججزکی ریٹائرمنٹ کی عمر65سےبڑھاکر68سال کرنےکیلئےآئینی ترمیم کامسودہ فائنل کرلیااورحکومت ذرائع کےمطابق اس آئینی ترمیم کےمسودکےکوآج یعنی ہفتےکےروزہونےوالےقومی اسمبلی اورسینیٹ کےغیرمعمولی اجلاسوں میں پیش کئےجانےکاامکان ہے۔ اس خبرکےحوالےسےاپنےقارئین کوہم یہ بات سمجھاتےچلیں کہ عدالت عظمیٰ کےججزکی ریٹائرمنٹ کی عمر68برس کرنےسےسپریم کورٹ کےموجودہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کوخودبخودمدت ملازمت میں توسیع مل جائےگی ۔ واضح رہےکہ نومبر2024میں ان کی مدت ملازمت مکمل ہونےجارہی ہےاورجسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےتاحال توسیع قبول کرنےکےحوالےسےکوئی حتمی اورواضح بیان نہیں دیا۔ واپس آئینی ترمیم کی طرف آتےہیں ۔ ہم سب کوپتاہےکہ عام قانون سازی کےبرعکس آئینی ترمیم کیلئےقومی اسمبلی میں موجودارکان …

مزید پڑھیں »

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی دورحکومت میں اپوزیشن جلاکرتی تھی ، آج خودپی ٹی آئی شدیدمتاثرہے۔ فیصل واوڈاکےتازہ ترین بیان کےمطابق مرادسعیدوہ طوطاہےجس میں 2اہم اوربڑےلوگوں کی جان ہے۔ شایدواوڈایہ کہناچاہتےہیں مرادسعیدکےپکڑےجانےسےدواہم لوگوں کوشدیدخطرہ ہے۔ واوڈانےپوچھاکہ کیاوجہ ہےوہ چھپاہواہے،سامنےنہیں آتا۔ آج نیوزکےپروگرام میں بات کرتےہوئےفیصل واوڈانےعمران خان پرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ نیب ترامیم کی مخالفت کرنےوالےنےسب سےپہلےان ترامیم سےفائدہ اٹھایا ۔ پی ٹی آئی میں سب اپنااپناالوسیدھاکرنےمیں لگےہوئےہیں اورعمران خان کاجیل میں رہناانہیں سوٹ کرتاہےکیونکہ اگروہ باہرآگیاتوان سب کی گیم ختم ہوجائےگی ۔ فیصل واوڈاکےمطابق فیض حمیدساراملبہ پی ٹی آئی پرڈال دیں گے …

مزید پڑھیں »

آئی ایم ایف سےقرض ڈیل پرمعاملات طےپاگئے:وزیرخزانہ

Pak-IMF loan deal finalized

ویب ڈیسک ۔۔ آئی ایم ایف کےساتھ قرض پروگرام پرمعاہدےسےمتعلق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کااہم بیان سامنےآگیا۔ وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےدعویٰ کیاہےکہ آئی ایم ایف کےساتھ نئےقرض پروگرام پرتمام معاملات خوش اسلوبی سےطےپاگئے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارےسےمعاملات کومنطقی انجام تک پہنچانےکیلئےوزیراعظم شہبازشریف، آئی ایم ایف کےمتعلقہ حکام اوردیگرمعاونین کےشکرگزارہیں ۔ وزیرخزانہ کاکہناہےآئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکےرواں ماہ ہونےوالےاجلاس میں معاملات کوحتمی شک دےدی جائےگی۔ معیشت استحکام کےبعدترقی کی جانب گامزن ہے۔ محمداورنگزیب مرکزی بینک کی جانب سےپالیسی ریٹ میں کمی کاخیرمقدم کرتےہوئےکہااس سےملک میں سرمایہ کاری اورکاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیداہونگے۔ وزیرخزانہ …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

defence minister Khawaja Asif

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ باربارسیاست دانوں کی بجائےفوج سےمذاکرات کی بات کرتےہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن پرلفظوں کےتیربرساتےہوئےوزیردفاع خواجہ آصف نےکہاکہ انسان اپنےاصل کی طرف ہی لوٹتاہے،پی ٹی آئی والےبھی بارباراس طرف لوٹنےکی کوشش کررہےہیں جہاں سےاس جماعت کاظہورہوا۔ خواجہ آصف نےکہاکہ آئین اورجمہوریت کی بات کرنےوالےبتائیں کہ فوج سےبات کرناکہاں کی جہمہوریت ہے؟ خواجہ آصف کی تقریرکےدوران اچانک پی ٹی آئی کےعلی محمدخان نےبولناشروع کردیااورکہاکہ خواجہ صاحب تمیزسےبات کریں۔ علی محمدخان کوجواب دیتےہوئےخواجہ آصف بولےتمیزمیں نےتم سےاورتمہارےلیڈرسےسیکھی ہے۔

مزید پڑھیں »