Home / ذاکرنائیک نےپاکستانی یوٹیوبرکوجھاڑپلادی

ذاکرنائیک نےپاکستانی یوٹیوبرکوجھاڑپلادی

Dr Zakir Naik snub Youtuber Daki bhai

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالرڈاکٹرذاکرنائیک نےمعروف پاکستانی یوٹیوبرسعدرحمان المعروف ڈکی بھائی کوجھاڑپلادی ۔

پاکستان کےدورےپرآئےہوئےڈاکٹرذاکرنائیک نےگزشتہ دنوں گورنرہاوس کراچی میں عوامی اجتماع سےخطاب کیا۔ اس اجتماع میں لوگ بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔ اسی اجتماع کےدوران ڈاکٹرذاکرنائیک نےڈکی بھائی سےاپنی ملاقات کاقصہ بھی سنایا۔

ذاکرنائیک نےبتایاکہ ایک یوٹیوبرنےان سےکہاکہ اسےدنیامیں تین لوگ بہت پسندہیں اوروہ انہی کی طرح بنناچاہتاہے۔ ان تین لوگوں میں شاہ رخ خان ویرات کوہلی اورذاکرنائیک ہیں ۔

ڈاکٹرصاحب کےبقول ، یوٹیوبرکی بات سن کروہ ہکابکارہ گئے۔ کہامجھےبہت حیرانگی ہوئی کہ یہ بندہ مجھےشاہ رخ خان اورویرات کوہلی کی فہرست میں کھڑاکررہاہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے طنزیہ انداز میں پوچھاآخر مجھے کیوں شاہ رخ اور ویرات کوہلی کے ساتھ شامل کیا؟، کیا ہم ایک جیسے ہیں؟ اسی اجتماع میں پاکستانی اداکارہ یشما گل نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سےانسانی تقدیرسےمتعلق سوال کیاجوکافی وائرل بھی ہوا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …